سردی کالذید پکوان

سردیاں آتے ہی خشک میوہ جات کی مانگ بڑھ جاتی ہے۔ٹھنڈے موسم میں خشک میوہ جات سبھی شوق سے کھاتے ہیں۔یہ قدرتی طور پر ان کے بےشمار طبی فوائد ہیں۔ اعتدال کے ساتھ ان کا استعمال انسانی جسم کو مضبوط اور توانا بناتا ہے۔ روزانہ ایک مٹھی خشک میوہ جات کا استعمال بہتر ہے۔خشک میوہ جات میں مونگ پھلی،بادام، پستہ، کاجو،کشمش، اخروٹ، انجیر اور چلغوزے شامل ہیں۔ماہرین کے مطابق خشک میوہ جات کا روزانہ استعمال کینسر ،امراض قلب اور جسم میں کولیسٹرول کی سطح کو معمول پررکھنے میں مفید ہے۔ خشک میوہ جات سے مختلف لذیذ پکوان بھی بنائے جاتے ہیں۔یہ پکوانوں کی لذت کو مزید بڑھا دیتے ہیں۔ ایک لذید پکوان کی تراکیب ملاحظہ فرمائیں۔
میوہ لڈو
جزاء۔
ری بادام۔ آدھ کلو
غز اخروٹ۔ ایک پاؤ
کشمش ۔آدھ پاؤ
پستہ ۔آدھ پاؤ
چلغوزے۔ آدھ پاؤ
گوند۔ آدھ پاؤ
چینی ۔تین پاؤ
گھی ۔ایک پاؤ
ترکیب۔
گھی کو اچھی طرح گرم کر کے گوند کو سرخی مائل ہونے تک بھونیں۔
گوند پھول کر موٹا ہو جائے تو نکال کر کوٹ لیں۔
بادام کا چھلکا اتار لیں اور تمام میوے کو موٹا موٹا کوٹ لیں اور چینی کو باریک پیس کر اس میں ملا دیں۔
پانی کا چھینٹا دیتے ہوئے ہاتھوں سے لڈو بنا لیں۔ مزیدار میوہ جات سے بنے لڈو تیار ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے