ورون گاندھی کا بیان بنا موضوع بحث

0
125
ورون گاندھی کا بیان بنا موضوع بحث
بی جے پی لیڈر ورون گاندھی ایک بار پھر اپنے پرانے انداز میں دیکھا ئی دے رہے ہیں . سلطانپور سے بی جے پی کی امیدوار اپنی ماں مینکا گاندھی کی حمایت میں ووٹ مانگتے ہوئے انہوں نے ایک بیان دیا جو اب موضوع بحث بن گیا ہے.ورون گاندھی نے کہا کہ آپ سب اس بار متفقہ طور پر حلف لوکہ اس بار یک طرفہ طور پر بھارت ماتا کے نام ووٹ ڈالوگے . میری ماں لڑ رہی ہیں وہ اچھی ہیں، انسانیت پسند، ایمانداراور 35 سال کی سیاست میں کوئی دھبہ نہیں ہے

بی جے پی لیڈر ورون گاندھی ایک بار پھر اپنے پرانے انداز میں دیکھا ئی دے رہے ہیں . سلطانپور سے بی جے پی کی امیدوار اپنی ماں مینکا گاندھی کی حمایت میں ووٹ مانگتے ہوئے انہوں نے ایک بیان دیا جو اب موضوع بحث بن گیا ہے.ورون گاندھی نے کہا کہ آپ سب اس بار متفقہ طور پر حلف لوکہ اس بار یک طرفہ طور پر بھارت ماتا کے نام پر ووٹ ڈالوگے . میری ماں لڑ رہی ہیں وہ اچھی ہیں، انسانیت پسند، ایمانداراور 35 سال کی سیاست میں کوئی دھبہ نہیں ہے. لیکن پھر بھی میں اپنی ماں کے نام پرووٹ مانگنے نہیں آیا ہوں بلکہ بھارت ماتا کے نام پر مانگ رہا ہوں.انہوں نے کہا کیا آپ سبھی بھارت ماں کے نام پر ووٹ ڈالنے کے لئے تیار ہیں؟ کیا آپ ہندوستان کے ساتھ ہیں یا پاکستان کے ساتھ ؟ اگر گٹھ بندھن کے لوگ جیتتے ہیں تو پھر یہ پاکستان کے لوگ ہیں.”انہوں نے کہا کس نے گولیاں برسائیں رام بھکتوں پر ، 500 افراد ہلاک ہوئےخون بہایا، ہم ان چیزوں کو بھول نہیں سکتے ہیں …کوئی بھولے یا نہ بھولے . لہذا ان کو بد دعا لگی اور ان کے بیٹے ہی نے انھیں جوتے مار کر باہر کردیا . اب بیٹےکو عوام جوتے مارے گی،انھو ں نے کہا کہ یہ سب لوگ گند یےہیں، ان کی ایک ہی سوچ ہے کہ ملک پر قبضہ کر و اور اپنی جیبیں بھرو. وہ لوگ جنہوں نے 15-20 سال پہلے سیفئی میں گوبر کے کنڈے اٹھائےوہ 5-5 کروڑ کی کاروں سے چل رہے ہیں. کیا یہ عوام کا پیسہ ہے یا ان کے داد کا پیسہ ہے. یہ آپ کا پیسہ ہے۔اس کے بعد انہوں نے لوگوں سے بھارت ماتا کے نعرے بھی لگوائے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here