جشنِ آزادی منائیں آؤ مِل جُل کر سبھی۔پیار سے پیارے اے میرے پیارے وطن

0
86
جشنِ آزادی منائیں آؤ مِل جُل کر سبھی۔پیار سے پیارے اے میرے پیارے وطن
جشنِ آزادی منائیں آؤ مِل جُل کر سبھی۔پیار سے پیارے اے میرے پیارے وطن

جشنِ آزادی منائیں آؤ مِل جُل کر سبھی

۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جشنِ آزادی منائیں آؤ مِل جُل کر سبھی
ایکتا کے گیت گائیں آؤ مِل جُل کر سبھی

دوستی اخلاص اُلفت کی فضا ہموار ہو
نام نفرت کا مِٹائیں آؤ مِل جُل کر سبھی

رنگ جِس میں قومی یکجہتی کے ہی آئیں نظر
ایسی رنگولی سجائیں آؤ مِل جُل کر سبھی

چھاؤں میں پیارے تِرنگے کے ترقّی کی طرف
آگے آگے بڑھتے جائیں آؤ مِل جُل کر سبھی

جو شہید اِس دیش کی آزادی کی خاطر ہُوئے
یاد اُن کو کرتے جائیں آؤ مِل جُل کر سبھی

نام پر مذہب دھرم کے بانٹتے ہیں جو ہمیں
نام اُن سب کا مِٹائیں آؤ مِل جُل کر سبھی

اِلتجا اہلِ وطن سے کرتا رہتا ہے نیازؔ
اپنوں کو اپنا بنائیں آؤ مِل جُل کر سبھی

میرے پیارے وطن
میرے پیارے وطن
پیار سے پیارے اے میرے پیارے وطن
آنکھیں کیا دِل بھی تجھکو نِہارے وطن
میرے پیارے وطن
خواب میرا ہے تُو میری تعبیر ہے
میری آنکھوں میں تیری ہی تصویر ہے
نام لے لے کے تیرا دھڑکتا ہے دِل
میری ہر سانس تجھکو پُکارے وطن
میرے پیارے وطن
رنگ بِرنگے پُھولوں کا تُو گُلدان ہے
رُوپ تیرا یہی تیری پہچان ہے
تیرے جیسا نہیں کوئی سنسار میں
ہو کوئی تو مجھے بھی بتا رے وطن
میرے پیارے وطن
رُوح میں اپنی تجھکو بسائے ہُوئے
ذہن و دِل میں ہُوں تجھکو سجائے ہُوئے
پیش اپنی وفا کر چُکا ہُوں تجھے
پیش کیا کیا کروں اور بتا رے وطن
میرے پیارے وطن
تُو نُمایاں رہے اور سلامت رہے
ساری دُنیا میں تیری امامت رہے
شاد و آباد تُو خوب پُھولے پھلے
ہَوں بہاریں بھی تجھ پہ فِدا رے وطن
میرے پیارے وطن
آسماں پر تِرے جلوؤں کی بات ہو
تیری دھرتی پہ امرت کی برسات ہو
تجھکو قدرت سجایا سنوارا کرے
ہر نظر میں ہوں تیرے نظارے وطن
پیارے وطن
رب سے کرتے ہُوئے یہ نیازؔ اِلتجا
کرتا رہتا ہے تیرے لئے یہ دُعا
تُو چمکتا دمکتا رہے شان سے
اے مِرے چاند سُورج سِتارے وطن
میرے پیارے وطن

نیاز جَیراجپُوری
9616747576
Email: njairajpuri@gmail.com

Two nazm on watan by Niyaz Jairajpuri

sda today web portal

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here