مرکزی ٹیم نےسیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا

0
27
مرکزی ٹیم نےسیلاب متاثرہ علاقوں کا جائزہ لیا

ملک میں لگاتار موسلا دھار بارش کی وجہ سے آئے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے متاثر 12 ریاستوں میں ہوئے نقصان کا جائزہ لینے کے لئے الگ الگ مرکزی ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے اور ان ٹیموں نے متاثرہ علاقوں میں ہوئے جان و مال کے نقصان کا جائزہ لینا بھی شروع کر دیا ہے۔مرکزی داخلہ سکریٹری اجے بھلا نے پنجاب حکومت کو بتایا کہ سیلاب متاثرہ 11 ریاستوں کے علاوہ مرکزی ٹیم پنجاب آکر بھی سیلاب سے ہوئے نقصان کا جائزہ لےگی۔وزارت داخلہ کے جوائنٹ سکریٹری (انتظامیہ) مسٹر پرکاش کی قیادت میں سات رکنی مرکزی ٹیم ابھی کرناٹک کے دورے پر ہے جبکہ مرکز نے پنجاب میں آئے سیلاب سے ہوئے نقصان کے لئے الگ سے مرکزی ٹیم بھیجنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔ اس کے علاوہ دیگر متاثرہ ریاستوں کے لئے بھی مختلف مرکزی ٹیموں کی تشکیل کی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here