ڈاکٹر تسلیم رحمانی ایس ڈی پی آئی امیدوار۔ملاپورم لوک سبھا ضمنی الیکشن

0
89
ڈاکٹر تسلیم رحمانی ایس ڈی پی آئی امیدوار۔ملاپورم لوک سبھا ضمنی الیکشن
ڈاکٹر تسلیم رحمانی ایس ڈی پی آئی امیدوار۔ملاپورم لوک سبھا ضمنی الیکشن
سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (ایس ڈی پی آئی) کے قومی جنرل سکریٹری الیاس محمد تمبے نے ملاپورم میں ایک منعقد ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ایس ڈی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی ملاپورم لوک سبھا حلقہ سے الیکشن لڑیں گے۔ مسلم لیگ کے رہنما پی کے کنہالی کٹی جو پارلیمنٹ میں فاشزم کے خلاف مزاحمت کرنے کیلئے لوگوں کی حمایت سے اس حلقہ سے رکن پارلیمان بنے تھے، انہوں نے فاشزم سے ڈر کر اپنے عہدے سے استعفی دیدیا اور محفوظ مقام کے تلاش میں واپس کیرلا پہنچ گئے۔ اپنے عہدے سے استعفی دیکر کنہالی کٹی عوام کو دو باتیں بتا رہے ہیں ایک یہ کہ ان کی پارٹی اور نہ ہی ان میں فاشزم کے خلاف مزاحمت کرنے کی طاقت ہے۔ دوسرا یہ کہ ان کی پارٹی کو فاشزم کا دفاع کرنے سے زیادہ اہم اقتدار اور طاقت ہے۔ سیکولر ازم اور جمہوریت کیلئے یہ سب سے خطرناک وقت ہے۔ اقلیتوں اور دلتوں کو مزید خطرات لاحق ہیں۔ اس معاملے میں ایک پارٹی کے پاورفل لیڈر ہونے کے باوجود پارلیمنٹ میں فاشزم کا مقابلہ کرنے کے بجائے اقتدار اور طاقت کیلئے مظلوم طبقات کے ساتھ دھوکہ کیا ہے۔ انڈین یونین مسلم لیگ اور UDFنے اس حلقہ میں عوام سے اب اور کیا وعدہ کرسکتی ہے؟۔ عوام کو اس بارے میں سوچنے کی ضرورت ہے کہ کیا ایسے لوگوں کو اپنی خدمت کا ایک اور موقع دینا چاہئے۔ ملک ایک انتہائی سنگین بحران سے گذر رہا ہے۔ بی جے پی حکومت کی ناقص معاشی پالیسیوں کے نتیجے میں ملک کی معیشت منہدم ہوگئی ہے۔ بے روزگاری عام ہے۔ جی ڈی پی گرتی جارہی ہے۔ ایندھن کی قیمتیں بے قابو ہورہی ہیں۔ اس کے نتیجے میں اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان چھورہی ہیں۔ ایل پی جی کی قیمتیں بھی دن بدن بڑھ رہی ہیں۔ پچھلے ایک مہینے میں ایل پی جی میں 125/-روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ سبسڈی بند ہوئے ایک سال ہوگیا ہے۔ جب ملک شدید قحط اور غربت کی طرف جارہا ہے تو نسل پرستی اور مذہبی منافرت پھیلاتے ہوئے عوام کو تقسیم کیا جارہا ہے۔ حکومت کی توجہ عوام کی فلاح و بہبودی کے بجائے کارپوریٹ کے فائدے پر لگی ہوئی ہے۔ ایس ڈی پی آئی ایک ایسی پارٹی ہے جو ملک کو درپیش سنگیں بحران کے پیش نظر فاشزم کے خلاف لامحدود مزاحمت کیلئے پرعزم ہے۔ اسی دن جب بی جے پی حکومت نے شہریت بل پارلیمنٹ میں پیش کیا مقبول رہنما ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے بل پھاڑ کر شہریت قانون کے خلاف ملک میں احتجاج کی آواز بلند کی تھی اور وہ اب ملاپورم پارلیمانی حلقہ کے ضمنی الیکشن میں ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ہیں۔ ان کو کامیاب کرنا حلقہ کے عوام کی ذمہ داری ہے۔ اس پریس کانفرنس میں پارٹی قومی جنر ل سکریٹری الیاس محمد تمبے اور ایس ڈی پی آئی ریاستی صدر عبدالمجید فیضی موجود رہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here