قوم کے خادم بے باک نڈر امیدوار تسلیم احمد رحمانی

0
53

ایس ڈی پی آئی کےامید وار ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے اوکھلا حلقہ میں کی جگہ جگہ میٹنگ
دہلی :(پریس ریلیز )ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی نے آج جگہ جگہ لوگو ں کے ساتھ میٹنگ کی اورلوگوں سے کہا کہ ایس ڈی پی آئی کو کامیاب بنائیں اور اپنےووٹ کا صحیح استعمال کریں آپ لوگ زیادہ سے زیادہ ایس ڈی پی آئی کو سپورٹ کریں اور آنے والے دنوں میں آٹو والے نشان پر بٹن دبا کر اوکھلا امید وار کو اکثریت سے کامیاب بنائیں انہوں نے کہا کہ جب بھی مسلمانوںیا مظلوموں یادلتوں پر کوئی پریشانی آتی ہے تو ایس ڈی پی آئی پارٹی اس کے لئے آواز اٹھاتی ہے دبےکچلے لوگوں کے لئے ایس ڈی پی آئی ایک فولاد کی طرح ہے اس لئے لوگوں کو چاہئے کہ ایس ڈی پی آئی کو زیادہ سے زیادہ ووٹ دیں رحمانی صاحب نے کہا کہ جب بھی کوئی معاملہ آیا ہے ہم اس کے ساتھ ہمیشہ کھڑے رہے ہیں چاہے وہ جامعہ ملیہ اسلامیہ کا معاملہ ہو چاہےوہ جے این یو کا معاملہ ہو ہم ہرایک کے ساتھ کھڑے رہے ہیں جب جامعہ والوں کے ساتھ پولس کی بر بریت ہوئی تو ہم نے رات کے 12بجے پولس ہیڈ کواٹر جا کر دھرنا دیا اور جب جے این یو کا معاملہ آیا تب بھی ہم ان کے ساتھ کھڑے رہے ہم ٹی وی پر بھی مظلوموں کی آواز اٹھاتے ہیں چاہے وہ جس طبقہ کا ہو چاہے وہ مسلمان ہو چاہے وہ ہندو ہو چاہے وہ سکھ ہو چاہے وہ دلت ہندو ہو ہم ہر ایک مظلوم کی آواز کو بے باکی کے ساتھ اٹھاتے رہے ہیں اگر ہم جیت کر اسمبلی میں پہنچینگے تو ہم آپ لوگوں کے آوز وہاں بھی اٹھاتے رہیں گے اس لئے آنے والی 8تاریخ کو آپ لوگ اپنا قیمتی ووٹ دے کر ایس ڈی پی آئی کے امیدوار ڈاکٹر تسلیم احمد رحمانی کو ان کے چناو نشان آٹو پر بٹن دبا کر بھاری اکثریت سےکامیاب بنائیں ۔ڈاکٹر تسلیم رحمانی ایس ڈی پی آئی سے صرف ایک امید وار ہی نہیں ہیں وہ مسلمانوں کے ایک ایسے جی دار نمائندے ہیں جو ٹی وی ڈییڈس میں جم کر بولتے ہیں نہ صرف مسلمانوں کے حق کی آواز اٹھاتے ہیں بلکہ پورے معاشرے کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ان کی جوشیلی اور ہمدردانہ باتوں سے بڑی بڑی پارٹیوں کے ٹی وی ڈیبیڈس میں حصہ لینے والے نمائندے بھی قائل ہوجاتے ہیں ۔وہ آپ کے سچے رہنما اور ایماندار امید وار ہیں جو کہتے ہیں وہ کرتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here