طارق عزیز بھی چل بسے.دیکھتی آنکھوں ،سنتے کانوں کوخدا حافظ

0
261
طارق عزیز بھی چل بسے.دیکھتی آنکھوں ،سنتے کانوں کوخدا حافظ
طارق عزیز بھی چل بسے.دیکھتی آنکھوں ،سنتے کانوں کوخدا حافظ

 پاکستان ٹی وی کا وہ نامور چمکتا ستارہ جس نے پوری دنیا میں نام کمایاان کوپاکستان ہی نہیں برصغیر کا بچہ بچہ جانتا ہے وہ نہیں رہے۔یہ سال جانے کتنوں کا تاوان لے کر جائگا۔۔پاکستان کے معروف ٹی وی میزبان اور طارق عزیز شو  اور بزم طارق عزیز جیسے شہرہ آفاق ٹی وی پروگرام سے شہرت پانے والے طارق عزیز نے آج دائی اجل کو لبیک کہا ۔

نجی ٹی وی کے مطابق ان  کے گھر والوں کا کہنا ہے کہ  انہیں گلے میں تکلیف کے باعث   ہسپتال منتقل کیا گیا تھا مگر وہ جانبر نہیں ہوسکے۔ریڈیو پاکستان کے مطابق ان کا انتقال لاہور میں ہوا۔ طارق عزیز کی عمر 84 برس تھی

جالندھر میں پیدا ہونے والی انتہائی نفیس شخصیت طارق عزیز نے ریڈیو سے کیریئر  شروع کیا جبکہ 1974 میں نیلام گھر شو کا آغاز کیا وہ پی ٹی وی کے پہلے اینکر ہونے کا بھی اعزاز رکھتے تھے۔انہیں ان کے پروگرام نیلام گھر سے ملک گیر شہرت حاصل ہوئی۔ 40 برس سے زیادہ عرصے تک جاری رہنے والے اس پروگرام کو بعدازاں ’بزم طارق عزیز‘ کا نام دے دیا گیا تھا

انہوں نے متعدد فلموں میں بھی کام کیا جبکہ فنی خدمات پر انہیں  1992 میں پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ سے بھی نوازا گیا۔طارق عزیز 1997 سے 1999 تک رکن قومی اسمبلی بھی رہے۔وہ ادیب تھے، شاعر تھے، فنکار تھے اور اردو ادب کے فروغ کے لیے کام کرنے والی نمایاں شخصیات میں شامل تھے۔

ان کے انتقال پر سیاسی و سماجی حلقوں کے ساتھ ساتھ عوام کی جانب سے بھی گہرے دکھ اور رنج کااظہارکیاجارہاہے۔

Famous Pakistani  tv anchor Tariq Aziz no more

Sada Today Web Portal

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here