طارق عزیز سےمیرا پہلا تعارف۔میں بھی پہنچا نیلام گھر۔عابد سعید

0
51
طارق عزیز سےمیرا پہلا تعارف۔میں بھی پہنچا نیلام گھر۔عابد سعید
طارق عزیز سےمیرا پہلا تعارف۔میں بھی پہنچا نیلام گھر۔عابد سعید

طارق عزیز سےمیرا پہلا تعارف۔عوام کو متعارف کروانے والا انوکھا طارق عزیز،نیلام گھرکاروحِ رواں ‘بزمِ طارق عزیزکا ہر دل عزیز ‘طارق عزیز

مضمون سرحد پار سے

غالباً 1992 کے کسی مہینے کی بات ہےدفتر پہنچا تو میز پر نیلام گھر کا ایک پاس موجود پایا شاید پی ٹی وی سے کسی دوست نے بجھوایا تھا اُسی دن تین بجے الحمرا ھال نمبر ۱ میں شو کی ریکارڈنگ تھی ۔ سوچا اگر پہلے علم ہوتا تو تھوڑی بہت تیاری کر لیتا کہ محض شو میں بطور تماشائی شرکت کا کوئی مطلب نہ تھا
تقریباًتین بجے میرے دفتری ساتھی کلب عباس زیدی کہنے لگے یار تمہاری جنرل نالج بہت اچھی ہے تمہیں تیاری کی کیا ضرورت ، ۔ قریب ہی تو الحمرا ہے پیدل ہی چلتے ہیں ذرا مزاج میں تھوڑی سے روانی ہی آ جاۓ گی ۔ اس وقت قریباً سوا تین ہو چلے تھے بہر حال دس منٹ بعد ہم دونوں

ھال کے اندر تھے جو آخری قطاروں میں چند نشستوں کے علاوہ پورا بھر چکا تھا ارادہ پھر ڈگمگایا مگر فیصلہ یہی ہوا کہ اب چونکہ آگئے ہیں لہذا شو دیکھ کر ہی جائیں گے
شو شروع ہوا طارق عزیز نے حسب معمول اپنے دلکش انداز سے سوال و جواب کا سلسلہ شروع کیا۔ ایک قطار سے سے دوسری قطار ایک نشست سے دوسری نشست حاضرین سے سوال پوچھنے کے لیے پہنچنے لگے ہم چونکہ ھال میں بہت اوپر بیٹھے تھے لہٰذا زیادہ اُمید نہ تھی کہ طارق عزیز ہم تک پہنچ پائیں گے
لیکن کمال ہے طارق عزیز انصاف کے ساتھ کام لیتے ہوۓ ہال کے تمام حصوں میں پہنچے اور حاضرین کو سوال و جواب میں شرکت کا موقع فراہم کیا
شو کے قریب نصف تک طارق عزیزکو اوپر کی نشستوں کا بھی خیال آ ہی گیا اوروہ ہمارے پاس پہنچ گئے ایک سوال پر میں نے بھی ہاتھ کھڑا کیا – میرے پاس پہنچے کہنے لگےپہلے یہ بتائیے کہ آپ کی تعلیم کیا ہے میں نے کہا ایم بی اے کیا ہے پوچھا کیا کرتے ہیں میں نے جواب دیا سی ایس ایس کرنے کے بعد سرکاری ملازمت اختیار کی ہے
خیر سوال کا جواب میں نے درست دے دیا طارق عزیز کہنے لگے ابھی کچھ دیر میں فائنل راوئنڈ ( پورے سٹال)میں حصہ لینے کے لئے کولیفائینگ سوالنامہ آپ تک پہنچے گا آپ ضرور کوشش کریں
یہ مرحلہ طے ہوا اور میں اور زیدی صاحب پورے سٹال والے آخری مرحلے میں پورے سٹال کے انعامات سمیٹ لاۓ واپسی پر میں طارق صاحب سے دوبارہ ملا اپنا مکمل تعارف کروایا کہ میں وزارت اطلاعات لاہور آفس میں تعینات ہوں کہنے لگے پی آئی ڈی اور پی ٹی وی کا تو چوبیس گھنٹے کا ساتھ ہے دوبارہ بھی ملاقات رہنی چاہئے بہر حال چند سال پہلے تک اُن سے مختلف مواقع پر ملاقات رہی -میں اور میرے ہم عصر اُنکے نیلام گھر کے آخر میں حاضرین کے ساتھ ہم آواز ہو کر لگاۓ جانے والے پا کستان زندہ باد والے نعرے کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ یہ نعرہ بلا شبہ آپ کے اندر چُھپی پاکستانیت کو ایک نئی مہمیز عطا کرتا ہے

پی ٹی وی کو 1964 میں اپنی مسحور کُن آواز سے عوام کو متعارف کروانے والا’
نیلام گھرکاروحِ رواں ‘بزمِ طارق عزیزکا ہر دل عزیز ‘طارق عزیز
ایک نفیس انسان ‘ اعلی پاۓ کا براڈکاسٹر ‘عمدہ شاعر’ اچھا اداکار ‘برجستگی میں بے مثال جس کا دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتا تھا اور جس کے ذکر کے بغیر پاکستان کےمیڈیا اور فن کی تاریخ نامکمل رہے گی

اللّہ غریق رحمت کرے۔ آمین

عابد سعید

مضمون نگار ھکومت پاکستان کی بہت سینئر پوسٹ پر ہیں اور دہلی کی پاکستان ایمبیسی میں پریس کا ئونسلر بھی رہ چکے ہیں

Article on Tariq Aziz by Abid Saeed

Sada Today web portal

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here