بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا

0
34

پارٹی کو اب رام مندر کی تعمیر کو لے کر تاریخ کا اعلان کر دینی چاہئے

نئی دہلی:بی جے پی کے ممبرپارلیمنٹ سبرامنیم سوامی نے کہا ہے کہ بھارتیہ جنتا پارٹی کو اب رام مندر کی تعمیر کو لے کر تاریخ کا اعلان کر دینی چاہئے۔ سوامی نے جمعہ کو بی جے پی صدر امت شاہ کی تقریر کے بعد ٹویٹ کرکے یہ بات کہی۔ سوامی نے ٹویٹ میں لکھا،بی جے پی کے قومی اجلاس میں امت شاہ نے کم و بیش وہی کہا جو میں نے کئی بار واضح طور پر کہا۔ رام جنم بھومی کو وی ایچ پی کو سونپیں اور آئین کے آرٹیکل ۳۰۰ اے کے تحت ٹائٹل ہولڈر کو معاوضہ دیں۔ بی جے پی کو اب تاریخ کا اعلان کرنا ہوگا۔ جمعہ کو نئی دہلی کے رام لیلا میدان میں بھارتیہ جنتا پارٹی کا دو روزہ قومی اجلاس شروع ہوا ہے۔ جمعہ کو امت شاہ نے تمام مسائل کے ساتھ رام مندر کو لے کر بھی پارٹی کی رائے رکھی۔ امت شاہ نے کہا، بی جے پی جلد از جلد رام مندر کی تعمیر چاہتی ہے۔ ہم کوشش کر رہے ہیں کہ سپریم کورٹ میں کیس پر فیصلہ آئے لیکن کانگریس یہاں بھی رکاوٹ پیدا کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔بی جے پی رہنما سبرامنیم سوامی نے آلوک ورما کو سی بی آئی ڈائریکٹر کے عہدے سے ہٹائے جانے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here