سشانت سنگھ راجپوت عزت، شہرت، دولت. اس کے پاس کس چیز کی کمی تھی؟

0
307
سشانت سنگھ راجپوت عزت، شہرت، دولت. بظاہر اس شخص کے پاس کس چیز کی کمی تھی؟
سشانت سنگھ راجپوت عزت، شہرت، دولت. بظاہر اس شخص کے پاس کس چیز کی کمی تھی؟

سشانت سنگھ راجپوت کی خودکشی سے پورا بالی وڈ سکتے میں ہیں اور بالی وڈ ہی نہیں پوری دنیا حیران ہے کہ آخر ایسا کیا ہوا جو اس ہنس مکھ اسمارٹ سے کامیاب ایکٹر نے خود کشی کرلی ۔اس وقت مختلف تاثرات سوشل میڈیا پر آرہے ہیں ۔لوگ اس سال کو ہی منحوس ٹھیرارہے ہیں ۔کچھ کا ماننا ہے کہ کورونا کی وجہ سے لوگوں میں ڈپریشن بڑھ رہا ہے اور کچھ لوگ ابھی کچھ عرصے پہلے سشانت کی مینیجر کی بلڈنگ سے کود کرخود کشی کی بات بھی کہ رہے ہیں ۔ہم مختلف لوگوں کے تاثرات پیش کر رہے ہیں جس میں اس وقت عمران غنی کا تاثر پیش خدمت  ہے۔اس کے بعد اور بھی لوگوں کےتاثرات آپ تک پہنچانے کی کوشش کرینگے

دیکھو مجھے جو دیدۂ عبرت نگاہ ہو
سشانت سنگھ راجپوت عزت، شہرت، دولت. بظاہر اس شخص کے پاس کس چیز کی کمی تھی؟ آخر ایسا کیا ہوا کہ اس شخص کو خود کشی کا فیصلہ کرنا پڑا؟ یقیناً عدم اطمینان کی کوئی تو وجہ رہی ہوگی کہ عزت، شہرت، دولت، گلیمر کی حسین دنیا سب کچھ چھوڑ کر اسے خود کو ہلاک کرنا پڑا. یہ کوئی انوکھا معاملہ نہیں ہے. اس سے پہلے بھی مختلف بڑی شخصیات نے خودکشی کر کے دنیا کو حیرت میں ڈالنے کا کام کیا ہے. اگر آپ وکی پیڈیا پر List of suicides in the 21st century سرچ کریں تو صرف بیس سال کی مدت میں دیڑھ سو سے زائد بڑی شخصیتوں کی خود کشی کے واقعات آپ کے سامنے ہوں گے.
دنیا عزت، شہرت اور دولت کے پیچھے بھاگتی ہے لیکن حقیقت یہ ہے کہ انسان کا سب سے بڑا سرمایہ “سکون دل” ہے. اگر آپ کے پاس یہ دولت نہیں تو دنیا کی ساری دولت بے معنی ہے.
أَلا بِذِكْرِ اللَّهِ تَطْمَئِنُّ الْقُلُوبُ.

 

Article on Sushant Singh by KamranGhani Saba

Why he committed suicide

Sada Today web portal

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here