سونیا ارو پرینکا نے راہل سے کی ملاقات

0
36

نئی دہلی: (یو پی اے) کی سربراہ سونیا گاندھی اور کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے آج پارٹی صدر راہل گاندھی سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔لوک سبھا انتخا بات کے رحجانات سے کانگریس کو قرارا جھٹکا لگا ہے اور پارٹی حکمت عملی بنانےمیں مصروف ہے۔ یو پی اے سربراہ نے مسٹر گاندھی سے ان کی رہایش گا ہ پر ملاقات کی۔ سمجھا جاتا ہے کہ دونوں لیڈروں نے کانگریس صدر سے مستقبل کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا۔ محترمہ گاندھی نے شام کو یو پی اے کے اتحادیوں کی میٹنگ بھی بلائی ہے۔ کانگریس نے لوک سبھا انتخا بات سے پہلے محترمہ واڈرا کوجنرل سیکریٹرٰی نامزد کرتے ہو ئے انہیں مغربی اتر پردیش کا انچار ج بنایا تھا۔ لو ک سبھا انتخابات کے رحجانات کے مطابق بھارتیہ جنتا پارٹی298 سیٹوں اور 51 سیٹوں پر آگے چل رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here