’’انڈیا موسٹ وانٹیڈ ‘‘کے اینکر صہیب الیاس بیوی کے قتل کیس میں بری

0
9

عمر قید کی سزا کاٹ رہے سابق ٹی وی اینکر اور پروڈیوسر صہیب الیاسی کو دہلی ہائی کورٹ نے بری کردیا

ٹیلی ویژن پر مشہور رہے کرائم شو کے اینکر نگ کرتے کرتے بیوی کے قتل کے معاملہ پھنسے صہیب الیاسی کو دہلی ہائی کورٹ نے بڑی راحت دی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ دسمبر 2017 میں ایک مقامی عدالت نے صہیب الیاسی کو بیوی کے قتل کا قصور وار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی تھی ۔
واضح رہے کہ دہلی ہائی کورٹ نے پچھلے سال کڑکڑڈوما کورٹ سے آئے فیصلے کو پوری طرح سے پلٹ دیا ہے۔ کیونکہ نچلی عدالت نے صہیب الیاسی کو بیوی انجو الیاس کے قتل معاملہ میں عمرقید کی سزا سنائی تھی، لیکن دہلی ہائی کورٹ نے انجو الیاسی کے قتل سے متعلق تمام الزامات سے صہیب الیاسی کو بری کردیا ہے۔
واضح رہے کہ 10 جنوری 2000 کو انجو کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی تھی۔ پہلے تو سالوں تک اس کو خودکشی مانا گیا ، لیکن بعد میں یہ قتل ثابت ہوا اور 20 دسمبر 2017 کو دہلی کی کڑکڑڈوما عدالت نے صہیب الیاسی کو بیوی کے قتل کا قصور وار قرار دیتے ہوئے عمر قید کی سزا سنائی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here