سراج الدین قریشی اور بدرالدین خاں کا امروہہ میں شاندار استقبال

امروہہ:آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کی جانب سے مدرسہ دارالعلوم اسلامیہ عربیہ (چلّا) امروہہ میں انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے نومنتخب صدر سراج الدین قریشی اور رکن مجلس عاملہ بدرالدین خاں کا شاندار استقبال ہوا۔ آل انڈیا یونانی طبّی کانگریس کے قومی سکریٹری ڈاکٹر صباحت اللہ امروہوی نے مذکورہ دونوں اہم شخصیات کا استقبال کرتے ہوئے کہا کہ یہ امر یقینا ہمارے لیے باعث مسرت ہے کہ حالیہ انڈیا اسلامک کلچرل سنٹر کے انتخابات میں سراج الدین قریشی کا پینل کامیاب ہوا۔
اس موقع پر تہنیتی جلسہ کی صدارت کرتے ہوئے معروف و مستند حکیم شعیب اختر صدیقی نے کہا کہ ہمیں سراج الدین قریشی صاحب اور بدرالدین خاں کا استقبال کرتے ہوئے انتہائی مسرت کا احساس ہورہا ہے کیونکہ یہ شخصیات نہ صرف اپنی ذات میں باکمال ہیں بلکہ قوم و ملت کے لیے جو کارنامہ انجام دے رہے ہیں وہ قابل رشک ہے۔ اس موقع پر ڈاکٹر محمد طارق خاں، خالد قریشی، عطاء النبی خاں، محبوب حسین زیدی، اسلوب حسین زیدی، مطلوب سبحانی، ماسٹر تنویر خاں، آصف قریشی، مولانا محمد مسلم اور مولانا امین الدین وغیرہ اہم شخصیات موجود تھیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے