شازیہ علمی نہ گھر کی رہیں نہ گھاٹ کی ۔بی جے پی میں بھید بھائوکی شکار

0
29
شازیہ علمی نہ گھر کی رہیں نہ گھاٹ کی ۔بی جے پی میں بھید بھائوکی شکار
شازیہ علمی سے تو آپ لوگ واقف ہی ہیں پہلے عام آدمی پارٹی میں پھر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد جیسے ان کا سیاسی کئرئرہی ختم ہوگیا ہے وہ بی جے پی دہلی اکائی کی نائب صدر ہیں ان کا ایک واٹس ایپ پیغام لیک ہوا ہے۔ اس میں انہوں نے ریاستی اکائی کے لیڈروں کے ذریعہ بھید بھاؤ کرنے کا الزام لگایا ہے

شازیہ علمی سے تو آپ لوگ واقف ہی ہیں پہلے عام آدمی پارٹی میں پھر بی جے پی میں شامل ہونے کے بعد جیسے ان کا سیاسی کیرئر ہی shazia-ilmi- بی جے پی دہلی اکائی کی نائب صدر ہیں ان کا ایک واٹس ایپ پیغام لیک ہوا ہے۔ اس میں انہوں نے ریاستی اکائی کے لیڈروں کے ذریعہ بھید بھاؤ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ پارٹی کے واٹس ایپ گروپ میں شاذیہ علمی نے میسیج کر کے دلی میں ہونے والے اجلاسوں میں ریاستی پارٹی قیادت پر بھید بھاؤ کرنے کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ رام لیلا میدان میں وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی میں بھی انہیں آل۔ ایکسس پاس نہیں دیا گیا۔ اس کی وجہ سے وہ وزیر اعظم مودی کے منچ پر نہیں جا سکیں۔ وہیں، پارٹی کے دیگر رہنماؤں کو یہ پاس دیا گیا تھا۔ وزیر اعظم مودی نے اتوار ( 22 دسمبر 2019) کو رام لیلا میدان میں ایک ریلی سے خطاب کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here