مظاہرین کو ہٹانے کے لئے سپریم کورٹ میں اپیل۔جانئے کس نے کی اپیل

0
36

رہنما اصول طے کرنے کا مطالبہ
شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی گئی ہے جس میں حکام سے ہدایت  کرنےکی درخواست کی گئی ہے کہ وہ پچھلے سال 15 دسمبر سے شاہین باغ پر کھڑے مظاہرین کو ہٹائیں۔اس میں کہا گیا  کہا کہ اس احتجاج کی وجہ سے دہلی تا نوئیڈا کو ملانے والی سڑک بند کردی گئی ہے ، جس کی وجہ سے لوگ بہت مشکلات کا شکار ہیں۔درخواست میں دھرنے یا احتجاج سے عائد پابندیوں کے بارے میں وسیع اور مکمل رہنما خطوط وضع کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ دہلی کے سابق ایم ایل اے نند کشور گرگ کی جانب سے ایڈووکیٹ ششانک دیو سدھی کے توسط سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ مظاہرین کی ضد کی وجہ سے انتظامی مشینری یرغمال بنائی جارہی ہے ، جنھوں نے دہلی اور نوئیڈا کو ملانے والی سڑک پر گاڑیاں اور پیدل چلنے والوں کی نقل و حرکت بند کردی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here