شب برآت اور ہماری ذمہ داری۔خدا کے لئے گھروں میں رہیں


عبدالماجد قاسمی!
برادران اسلام اسلام کے ماننے والوں کی نظر میں شب برات بہت ہی برکت والی رات ہے اور چھٹکارے والی رات ہے اس رات میں اللہ تعالی اپنے بندوں کی دعاوں کو سنتے ہیں اور قبول کرتے ہیں بہت سارے گناہ گاروں کی بخشص ہوتی ہے یہ رات بہت ہی اہم رات ہے اس لئے تمام مسلمان بھائیوں سے گزارش ہے کی اس رات کی اہمیت کو، سمجھتے ہوئے اللہ کے حضور روکر دعا کریں اور توبہ استغفار کرے اپنے گناہوں کی معافی مانگے اب چونکہ اس وقت ہمارا ملک ہندوستان کورونا وائرس سے جنگ لڑ رہا ہے اور حکومت کی طرف سے لاک ڈاؤن ہے تو ایسے میں سبھی لوگ اپنے اپنے گھروں میں رہ کر عبادت کا اہتمام کریں۔ باہر ہرگز نہ نکلیں لاک ڈاؤن کا پالن کریں اسی میں ہم سب کی بھلائی ہے کیونکہ یہ مرض بہت ہی گمبھیر ہے ہم ایسا کام نہ کریں جس سے ہمارا مذہب بدنام ہو اور مسلمانوں پر نقطہ چینی کی جائے قبرستان جانے سے بھی بچیں گھروں سے ہی مرحومین کو ایصال ثواب پہونچائیں اور باہر نکل کر شور شرابہ اورہنگامہ کرنے سے بچیں بلکہ اس رات کو غنیمت سمجھتے ہوئے اللہ سے دعاء کریں اللہ تعالی اس وبائ امراض سے ہمارے ملک میں رہنے والے سبھی بھائیوں کی حفاظت فرمائے اور جو بیمار ہیں انکو شفاء عطاء فرمائیں اللہ تعالی ہمارے ملک کو ہر طرح کی پریشانیوں سے حفاظت فرمائے
ایک مرتبہ پھر اپیل کرونگا کہ کوئ بھی شخص اپنے گھروں سے باہر نہ نکلے لاک ڈاؤن کا اہتمام کرے پرساشن کی بھرپور مدد کریں تاکہ ہماراملک اس مہاماری سے جلد جنگ جیت سکے!
عبدالماجد قاسمی
نور گنج پکھرایاں ضلع کانپور دیہات یوپی!

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے