کرونا کے قہر سے بچنے کے لئے پرائمری اسکول بند ۔جانئے پوری خبر

0
131
دہلی کے نائب وزیر آعلی منیش سسودیا نے کرونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے دہلی کے سبھی پرائمری اسکولوں کو 31 مارچ تک کے لئے بند کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔دہلی میں ایک اسکول میں اس کے وائرس کے بعد اس کا قہر بڑھتا جارہا ہے جسکے مد نظراب دہلی حکومت نے راجدھانی کے سبھی پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ٹویٹ کر یہ جانکاری دی۔ منیش سسودیا کے مطابق، تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کی روک تھام اور احتیاط کے طور پر پرائمری اسکولوں کو بند کیا گیا ہے
کرونا کے قہر سے بچنے کے لئے پرائمری اسکول بند ۔جانئے پوری خبر

کرونا کے قہر سے بچنے کے لئے پرائمری اسکول بند ۔ بایو میٹرک حاضری بھی نہیں ہوگی
دہلی کے نائب وزیر آعلی منیش سسودیا نے کرونا وائرس سے بچنے کی احتیاطی تدابیر کرتے ہوئے دہلی کے سبھی پرائمری اسکولوں کو 31 مارچ تک کے لئے بند کرنے کے احکامات صادر کئے ہیں ۔دہلی میں ایک اسکول میں اس کے وائرس کے بعد اس کا قہر بڑھتا جارہا ہے جسکے مد نظراب دہلی حکومت نے راجدھانی کے سبھی پرائمری اسکولوں کو بند کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلہ میں نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا نے ٹویٹ کر یہ جانکاری دی۔ منیش سسودیا کے مطابق، تیزی سے پھیل رہے کورونا وائرس کی روک تھام اور احتیاط کے طور پر پرائمری اسکولوں کو بند کیا گیا ہے۔ سبھی اسکول 31 مارچ تک بند رہیں گے۔
دہلی حکومت نے میونسپل کارپوریشنوں ، اسکولوں، کالجوں، دفتروں اور اسپتالوں کے حکام اور ملازمین کی بایومیٹرک حاضری لگانے پر اگلے حکم تک روک لگا دی ہے۔ دہلی حکومت کے صحت اور خاندانی بہبود محکمہ نے آج یہاں ایڈوائز ری جاری کر کے یہ ہدایت دی ۔ بایومیٹرک حاضری کے لئے آنکھوں اور ہاتھوں کا استعمال ہوتا ہے جس سے اس وائرس کے پھیلنے کاشبہ ہے ۔ ہندوستان میں اب تک کورونا وائرس کے 29 معاملے سامنے آ چکے ہیں۔ایک بات یہ بھی ضروری ہے کہ اس وقت پوری دہلی میں سینیٹائزر نہیں مل رہا ۔اس بات کی بھی دہلی حکومت کو نشاندہی کرانی ضروری ہے تاکہ کچھ انتظام کیا جاسکے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here