شیوسینا لیڈر سنجے راوت ٹھاکرے کے بعد جارج فرنانڈیز پر فلم بنائیں گے

0
11

ممبئی: سنجے نے حال ہی میں شیو سینا سپریمو بالا صاحب ٹھاکرے کی زندگی پر فلم ’ٹھاکرے ‘ بنائی ہے۔لیکن اب شیو سینا کے رہنما سنجےراؤت معروف سوشلسٹ رہنما اور سابق وزیر دفاع جارج فرنانڈیز پر فلم بنانے جا رہے ہیں۔ سیاسی رہنما سے فلم ساز بننے والے سنجے راؤت، نوازالدین صدیقی اسٹارر ’ٹھاکرے‘ کی کامیابی سے کافی خوش ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ ان کے پروڈکشن میں ایک اور سیاسی بایوپک فلم بنائی جائے گی۔ شیو سینا بنیاد گزار بال ٹھاکرے کی زندگی پر فلم ’ٹھاکرے‘ بنانے کے بعد اگلا پروجیکٹ قدآور سوشلسٹ رہنما جارج فرنانڈس ہیں۔ فلم بنانے کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔ بتایا جا رہا ہے کہ مارچ تک جارج فرنانڈس کی زندگی پر بننے والی فلم فلور پر چلی جائے گی۔ یہ ایک بایوپک فلم ہوگی ۔ سوشلسٹ رہنما فرنانڈس، مسٹر ٹھاکرے کے کافی قریب تھے۔ فلم میں دونوں کی دوستی کو دکھانے کی تیاری ہے۔ فلم کے لیے سنجےاہم کردار اور دوسرے سپورٹنگ کرداروں کے لیے بات چیت بھی کر رہے ہیں۔ ٹھاکرے کی طرح یہ فلم بھی دو زبانوں ہندی اور مراٹھی میں بنائی جا سکتی ہے۔ چرچا یہ بھی ہے کہ’ پیکو‘ اور ’اکٹوبر‘ جیسے فلم کی ہدایت کاری کرنے والے شوجت سرکار سے ہدایت کاری کروانے کی تیاری ہے حالانکہ ابھی حتمی طور پر کچھ طے نہیں کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here