موب لنچنگ پر موہن بھاگوت کا بڑا بیان ۔جانئے کیا کہا جناب نے

موب لنچنگ پر بہت وقت بعد کسی سنگھی لیڈر کا بڑا بیان سامنے آیا ہے اور وہ بھی موہن بھاگوت جیسے سینئر لیڈر کا ۔وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس نے اپنا یوم تاسیس منایا جسمیں موہن بھاگوت نے کہا کہ موب لنچنگ سے آر ایس ایس کا کوئی لینا دینا نہیں ہے ۔اور یہ صرف آر ایس ایس کو بدنام کرنے کی سازش ہے جس کو ہر ایک کو سمجھنا چاہئے اور ایسے واقعات کی سنگھ بھی مذمت کرتا ہے ان کو روکنا سبھی کی ذمہ داری ہے اس موقع پر بھاگوت نے مودی حکومت کی خوب تعریف کی اور کہا کہ ایک عرصے کے بعد ملک میں کچھ اچھا ہورہا ہے ملک کی سالمیت اور دیش بھکتی کے جذبے میں بہتری ہوئی ہے ۔ملک میں پہلے سے ذیادہ سلامتی رھی ہے ۔کشمیر مسئلے پر بات کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ ’ جموں وکشمیر سے آئین کے آرٹیکل 370 کو ہٹا کر مودی حکومت نے ثابت کر دیا کہ وہ اس طرح کے سخت فیصلے لینے میں اہل ہے

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے