صدا ٹوڈے کے دو سال مکمل ۔چیئرمین صدا ٹوڈے کا پیغام آپ کے نام

0
41

ناظرین اور قارئین کے نام چیئرمین صدا ٹوڈے کا پیغام

‘صدا ٹوڈے’ اُردو نیوز ویب پورٹل کا سفر 16 مارچ 2018. ء میں شروع ہوا – اب یہ دوسرے پڑاؤ کے بعد ایک قدم اور آگے بڑھ رہا ہے – اس وقت آپ سب کی دعائوں سے پوری دنیا میں پڑھا اور دیکھا جارہا ہے اس سفر میں ناظرین اور قارئین کا ساتھ پُر عزم اور مبارک رہا – یہ ہماری کامیابی نہیں آپ سب کی کامیابی ہے کہ آپ کی حوصلہ افزائی اور پذیرائی نے ‘صدا ٹوڈے’ کو یہ عزّت بخشی اور ہمیں مزید خدمت کا موقع ملا –

مَیں اپنی صحافتی ہمسفر محترمہ ڈاکٹر وسیم راشد صاحبہ جو کہ ‘ صدا ٹوڈے’ کی چیف ایڈیٹر ہیں جنہوں نے اس نیوز ویب پورٹل کو اپنے طویل صحافتی تجربے سے نکھارا سنوارا اور اُردو صحافت کی دنیا میں ایک مقام پر پہنچایا – انہیں داد دیئے بغیر نہیں رہ سکتا – دراصل ‘صدا ٹوڈے’ کی زندگی کا سفر انہیں کے ۔دم سے ہے۔ان کی انتھک محنت اور با صلاحیت ادارت نے اس پورٹل کو آج عالمی ویب پورٹل کی صف میں کھڑا کردیا ہے

جیسا کہ آپ جانتے ہیں کہ اس نیوز پورٹل نے ملک  کے بدلتے حالات واقعات، حادثات کو عوام کے سامنے من و عن اور بیباکی کے ساتھ پیش کر کے اپنا فرض ادا کیا اور آپ نے اپنی مُثبت آراء اور تنقید سے اس کو بہتر سے بہتر بنانے میں ہماری مدد فرمائی –

‘ صدا ٹوڈے ‘ کی دوسری سالگرہ کے مبارک موقع پر مَیں آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور آئندہ بھی آپ سے تعاون کی درخواست کرتا ہوں – اور یقین دلاتا ہوں کہ اس نیوز پورٹل کو ہم مزید بہتر بنا کر آپ سب کے خوابوں کی تعبیر پیش کریں گے اور بے باک صحافت کے ذریئعے آپ کو باخبر رکھینگے ساتھ ہی ‘صدا ٹوڈے’ یوٹیوب چینل کے معیار اور وقار کو بھی بڑھائیں گے – یہ وعدہ رہا –

دعا کا طالب

اسلم چشتی چیئرمین ‘صدا ٹوڈے’ اُردو نیوز ویب پورٹل

Sadatodaynewsportal@gmail.com

www.sadatoday.com

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here