رشی کپور نہیں رہے۔ایک اور بالی وڈ ستارہ ڈوب گیا

0
319
رشی کپور نہیں رہے۔ایک اور بالی وڈ ستارے کو کینسر نے ہم سے چھین لیا
رشی کپور نہیں رہے۔ایک اور بالی وڈ ستارے کو کینسر نے ہم سے چھین لیا

لوگ ابھی تک با لی ووڈ اداکار عرفان کی موت کے صدمے سے ہی نہیں ابھر پائے تھے کہ بالی ووڈ اداکار رشی کپور نے بھی اس دنیا کو الوداع کہ دیا۔ پچھلے دو سالوں سے وہ لیوکیمیا سے لڑنے کے بعد دنیا سے رخصت ہوگئے۔ اچانک سانس لینے میں دقت کے سبب انہیں بدھ کے روز ممبئی کے ایچ این ریلائنس اسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ اس کے بعد انہوں نے جمعرات کی صبح 8:45 پر آخری سانس لی۔ عرفان خان کی موت کے 24 گھنٹوں کے اندر ہی ، ایک اور ستارے کی موت نے سب کو غمزدہ کردیا۔رشی کپور کی موت کے بعد ، اہل خانہ آہستہ آہستہ اسپتال پہنچ رہے ہیں۔۔رشی کپور کے اہل خانہ نے بھی ان کی موت کی باضابطہ اطلاع دی ہے۔ سرکاری بیان کے مطابق ، رشی کپور نے جمعرات کے روز صبح 8 بجکر 45 منٹ پر اس دنیا کو الوداع کہا۔ رشی کپور تقریبا ایک سال تک کینسر کے علاج کے بعد گذشتہ سال ستمبر میں نیو یارک سے ہندوستان واپس آئے تھے۔ 2018 میں ، انہیں کینسر کی تشخیص ہوئی تھی۔ اس کے بعد وہ اپنے علاج کے لئے نیو یارک گئے تھے۔ آخری وقت پر ان کے ساتھ ان کی اہلیہ نیتو کپور تھیں۔رشی کپور کی بیٹی ردھیما کپور دہلی میں ہیں۔ جیسے ہی ان کے والد کی طبیعت خراب ہوئی ، اور اس کی اطلاع انہیں ملی انھوں نے حکومت سے دہلی سے ممبئی تک سفر کی اجازت طلب کی ہے۔ اہم بات یہ ہے کہ ہر قسم کی سفری سہولیات لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند ہیں۔ ایسی صورتحال میں ، وہ اب بھی دہلی میں پھنسی ہوئی تھیں ۔ ڈاکٹرس کا کہنا ہے کہ وہ بہت ہنس مکھ طبیعت کے مالک تھے علاج کے دوران انھوں نے ہمیشہ زندہ دلی کا مظاہرہ کیا۔ ان کی پوری توجہ اپنے اہلخانہ، دوست احباب، کھانے پینے اور فلموں پر تھی اور جو بھی ان سے ملاقات کرتا وہ یہ دیکھ کر حیران رہ جاتا کہ کس بہادری سے وہ اپنی بیماری کا مقابلہ کر رہے ہیں۔‘جاتے جاتے اپنے آخری ٹویٹ میں ، رشی کپور نے لوگوں سے ڈاکٹرس نرسوں اور پولیس کے ساتھ تعاون کی اپیل کی تھی ۔ انہوں نے کورونا وائرس سے لڑنے میں جو لوگ مدد کر رہے ہیں ان کے ساتھ لوگوں سے تعاون کی اپیل کی۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس کی جنگ بیک وقت ایک ساتھ جیتنی ہوگی۔رشی کپور کے انتقال کے بعد سے بالی وڈ میں ہی نہیں پوری دنیا میں سوگ کی لہر دوڑ گئی ہے۔ وزیر اطلاعات و نشریات پرکاش جاوڈیکر نے اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ رشی کپور کا اچانک انتقال حیران کن ہے۔ وہ نہ صرف ایک عظیم اداکار تھے ، بلکہ ایک اچھے آدمی بھی تھے۔ ان کے اہل خانہ ، دوستوں اور مداحوں سے میری تعزیت۔ اس کے علاوہ اور بھی بہت سارے فلمی اداکاروں اور اداکاروں نے اظہار تعزیت کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here