سبری مالا مندر کامعاملہ: سماجی کارکن ریحانہ فاطمہ گرفتار

0
35

ترواننت پورم:سبری مالا مندر میں داخلے کو لے کر کافی دنوں سے ہنگامہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں کافی مظاہرے بھی ہوئے۔ لیکن اب یہ معاملہ بڑھتا ہی جارہ اہے۔ ابھی پھر ہونے والے ہنگامہ سے سرخیوں میں آئی سماجی کارکن ریحانہ فاطمہ کو منگل کو گرفتار کر لیا گیا ۔ ان پرفیس بک پر متنازع پوسٹ اپ لوڈ کرنے کا الزام ہے جس سے مبینہ طورپر ایپا کے بھکتوں کی توہین ہوتی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس نے ریحانہ کے خلاف ۲۲؍ اکتوبر کو کیس درج کیا تھا جس کے بعد انھوں نے پیشگی ضمانت کے لیے ہائی کورٹ میں عرضی دائر کی تھی لیکن کورٹ نے ان کی عرضی خارج کر دی تھی۔
ذرائع کے مطابق پتھانامتھیٹا پولیس نے رادھا کرشن مینن کی شکایت کی بنیاد پر اس سماجی کارکن کے خلاف معاملہ درج کیا تھا۔مینن نے الزام لگایا تھا کہ ریحانہ نے فیس بک پر اشتعال انگیز پوسٹس شائع کئے تھے۔ ان کے خلاف پولیس نے آئی پی سی کی دفعہ ۲۹۵؍ اے (مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانا)کے تحت معاملہ درج کیا تھا۔ گرفتاری سے بچنے کے لیے ریحانہ نے ۳۰؍ اکتوبر کو ہائی کورٹ میں پیشگی ضمانت کی عرضی دائر کی تھی۔ واضح رہےکہ ریحانہ فاطمہ ان ۶؍ خواتین میںسے ایک ہیںجنہوںنے پابندی کے دوران مندر میںداخل ہونے کی کوشش کی تھی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here