وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ پالیسی شرحوں میں کمی، تین ماہ تک قرض کی قسطوں کی وصولی نہ کرنے اور ورکنگ کیپٹل پر سود کی وصولی تین ماہ تک ٹالنے کا فیصلہ کورونا وائرس کے اثرات سے معیشت کو بچانے کے لئے اٹھایا گیا بڑا قدم ہے۔
مسٹر مودی نے ریزرو بینک کی مانیٹری پالیسی کمیٹی کی آج ختم ہوئی تین روزہ میٹنگ کے بعد ایک ٹویٹ کرکے کہا ہے کہ سینٹرل بینک کے اس فیصلہ سے لچک بہتر ہونے کے ساتھ ہی سرمایہ کی قیمت کم ہو گی اور متوسط طبقے اور کاروباریوں کو مدد ملے گی۔
وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سبھی طرح کے قرض کی قسطوں کی تین ماہ تک وصولی نہ کرنے اور ورکنگ کیپٹل پر اس دوران سود کی وصولی سے راحت دینے کے ریزرو بینک کے فیصلے کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی شرحوں میں کی گئی کمی کا فائدہ صارفین کو فوری طور پر دیا جانا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ ریزرو بینک کے گورنر شكتی كانتا داس کا یہ بیان خوش آئند ہے کہ ہندوستانی معیشت کی بنیاد سال 2008-09 کے عالمی اقتصادی بحران سے بھی زیادہ مضبوط ہے۔
اطلاعات و نشریات کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے ریزرو بینک کے فیصلے پر رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ پالیسی شرحوں میں کمی کئے جانے سے كاروباريوں اور صنعت کاروں پر سود کا بوجھ کم ہوگا اور اس سے اقتصادی سرگرمیوں کو تقویت حاصل ہوگی