کھیل کے شعبے میں ہندوستان کو بلندی پر دیکھنا میرا خواب:نیتا امبانی

0
74
کھیل کے شعبے میں ہندوستان کو بلندی پر دیکھنا میرا خواب:نیتا امبانی

جمعہ کوہندوستانی کھیلوں کی تاریخ کے ایک سنہرے باب کا اس وقت اضافہ ہوگیاہے۔ جب ہندوستان کی سرزمین پرپہلی بار این بی اے میچ کھیلا گیا۔ہندوستان میں این بی اے میچ کا آغاز ریلائنس فاؤنڈیشن کے چیئرمین نیتا امبانی نے کیا۔ نیتا امبانی نے میچ بالزاین بی اے کمشنرزایڈم سلوراور سیکرامنٹو کنگزاورانڈیانا پیسرس کے کپتانوں کے حوالے کیں۔ دونوں ٹیموں نے ممبئی کے این ایس سی آئی اسٹیڈیم میں مقابلہ کیا جہاں ریلائنس فاؤنڈیشن کے تحت چلائے جارہے جونیئراین بی اے پروگرام میں تربیت حاصل کررہے ہیں 3ہزار بچے بھی موجود تھے۔
ہندوستان میں این بی اے کے تاریخی آغاز کے موقع پرنیتا امبانی نے کہا، “یہ میرا خواب ہے کہ ہندوستان کوایک کثیر کھیل والا ملک بنتا دیکھوں۔ ریلائنس فاؤنڈیشن ہندوستان میں پہلی باراین بی اے میچزمنعقد کررہاہے اور این بی اے کے ساتھ اپنی 6 سالہ شراکت داری منانے کے لئے پرجوش نظرآرہاہے۔ بچوں میں تعلیم اور کھیلوں کو فروغ دینا میرا مشن ہے اور میں امید کرتی ہوں کہ ایک دن ہندوستان کھیلوں کے میدان میں بھی عروج پرہوگا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here