پھر گرمایا رام مندر کا مدعا۔ادھوٹھاکرے نے رام مندر کی تعمیر کی بات کی

0
15
پھر گرمایا رام مندر کا مدعا۔ادھوٹھاکرے نے رام مندر کی تعمیر کی بات کی
شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکر ے نے اتوار کو اپنے اہل خانہ اور شو سینا کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اجودھیا کا دورہ کیا جس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے متنازعہ زمین کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر غور ہے لیکن اب ملک میں ایک مضبوط حکومت ہے جسکو مندر کی تعمیر کرانی چاہئے اور اس مین ہم مکمل طور پر ساتھ دینگے

شیوسینا سربراہ ادھو ٹھاکر ے نے اتوار کو اپنے اہل خانہ اور شو سینا کے اراکین پارلیمنٹ کے ساتھ اجودھیا کا دورہ کیا جس کے بعد صحافیوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ گذشتہ کئی سالوں سے متنازعہ زمین کا معاملہ سپریم کورٹ میں زیر غور ہے لیکن اب ملک میں ایک مضبوط حکومت ہے جسکو مندر کی تعمیر کرانی چاہئے اور اس میں ہم مکمل طور پر ساتھ دینگے ملک کے وزیر آعظم میں یہ ہمت ہے کہ وہ پارلیمنٹ میں قانون بناکر رام مندر کے لئے فیصلہ لیں شیوسینا قدم سے قدم ملا کر حکومت کے ساتھ ہے۔ شیوسینا نے ہمیشہ سے ہندو توا کی آوازاٹھائی ہے اور بی جے پی بھی ہندوتوا کی بات کرتی ہے۔ جس کا نتیجہ ہے کہ 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں تاریخی جیت درج کی ہے۔مسٹر ٹھاکرے نے کہا کہ گذشتہ سال نومبر میں ہم اجودھیا آئے تھے اور یہ وعدہ کیا تھا کہ انتخاب کے بعد ہم پھر آئیں گے اور اس وقت ہم نے کہا تھا کہ پہلے مندر پھر حکومت ۔ جس پر آج بھی قائم ہیں کہ قانون بنائو اور رام مندر بناؤ۔کل سے لوک سبھا کا اجلاس شروع ہورہا ہے اس لئے شیوسینا کے اراکین پارلیمنٹ رام للا کے درشن و آشیرواد لے کر لوک سبھا اجلاس میں شرکت کریں گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here