راجستھان میں ایس ڈی پی آئی اور ہم خیال سیاسی پارٹیوں کا اتحاد

ایس ڈی پی آئی

0
89
راجستھان میں ایس ڈی پی آئی اور ہم خیال سیاسی پارٹیوں کا اتحاد

ساماجک لوک تانترک مہا گٹھ بندھن کا اعلان
جئے پور۔(پریس ریلیز)۔ جئے پور کے پنک سٹی پریس کلب میں گزشتہ 21فروری 2022کو منعقد ایک پریس کانفرنس میں راجستھان کی سیاست میں ایک نئے باب کا آغاز ہوا۔ ریاست میں ایس ڈی پی آئی سمیت دیگر ہم خیال سیاسی پارٹیوں نے ملکر “ساماجک لوک تانترک مہا گٹھ بندھن” تشکیل دیکرپریس کانفرنس میں اس کا باضابطہ کا اعلان کیا۔ اس مہا گٹھ بندھن میں بھارتیہ ٹرائبل پارٹی (BTP) کے ریاستی صدر ڈاکٹر ویلارام گھونگرا،سوشیل ڈیموکریٹک پارٹی آف انڈیا (SDPI) کے ریاستی صدر محمد رضوان خان، امبیڈکرائٹس پارٹی آف انڈیا (API) کے ریاستی صدرڈاکٹر دشرتھ سنگھ ہنگونیااور راجستھان ڈیموکریٹک فرنٹ (RDF) کے ریاستی صدر ڈاکٹر گجیندر سنگھ ہیڈا، نے مذکورہ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا کہ یہ اتحاد ابتدائی مرحلے میں تمام طبقات کے حقوق اور ان کے مختلف مسائل کے حل کے حصول کیلئے جدوجہد کرے گا اور آنے والے وقت میں اس گٹھ بندھن میں مزید سیکولر اور ہم خیال پارٹیوں کے ساتھ آنے سے یہ ریاست کی ایک بڑا گٹھ بندھن د بن جائے گا اور انتخابات میں اپنی موجودگی درج کرواکر راجستھان کی سیاست میں فیصلہ کن کردار ادا کرے گا۔ پریس کانفرنس کے دوران اتحاد میں شامل چاروں پارٹیوں کے عہدیداران اور کارکنان موجود رہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here