کانگریس صدر راہل گاندھی کا مودی پر حملہ

0
28

مودی سرکار پر ہندوستان ایئروناٹکس کے بقایا جات ادا نہ کرنے کا الزام

نئی دہلی: رافیل طیارہ سودے کے حوالے سے مودی حکومت پر اپنے حملوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے کانگریس صدر راہل گاندھی نے پیر کو الزام لگایاکہ مودی حکومت ہندوستان ایئروناٹکس لمیٹڈ (ایچ اے ایل )کے بقایا جات ادا نہیں کررہی ہے جس کی وجہ سے کمپنی کی حالت خراب ہوتی جارہی ہے۔ پارلیمنٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ’’حکمت عملی یہ ہے کہ ایچ اے ایل کو کمزور کرو، اسے پیسے مت دو، جنگی جہاز بنانے کی ہندوستان کی صلاحیت کو تباہ کرو اور انل امبانی کو تحفے دو۔‘‘وزیراعظم مودی کو آمنے سامنے کی گفتگو کا چیلنج دہراتے ہوئے راہل گاندھی نے دعویٰ کیا کہ مودی پارلیمنٹ میں آنےسے خوفزدہ ہیں، انہیں سوالات کا سامنا کرنے سے ڈر لگتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے وزیر دفاع نرملا سیتارمن پر پارلیمنٹ میں جھوٹ بولنے کے اپنے الزام کو پیر کو بھی دہرایا۔ انہوں نے مودی کو چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ ’’وزیراعظم کے ساتھ مجھے ۱۵؍ منٹ دےدو میں ثابت کردوں گا کہ چوکیدار نے ہی چوری کی ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’نرملا سیتارمن نے پارلیمنٹ میں جھوٹ بولا ہے ، وہ مودی کے ترجمان کی طرح کام کررہی ہیں۔‘‘

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here