روایتی لب ولہجے کے سینئر شاعر سعید احمد منتظر کا انتقال

0
43

دہلی میں رہائش پذیر سینئر شاعر سعید احمد منتظر کا اچانک حرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا سعید احمد منتظر روایتی لب ولہجہ کے شا عر تھے بے حد مخلص اور ادب پر ور شخص تھے۔ اور دوستوں کے لئے جاں نثار کرنے والے انسان تھے۔روایتی شاعری تر نم سے پڑھتے تھے بے حد مہان نواز شخص تھے ۔سعودی عرب میں ایک لمبے عرصہ تک وہ اقامہ پزیر رہے۔ سعید منتظر اکثر گھر میں اعزازی نشت کا اہتمام بڑی محبت سے کیا کرتے تھے۔اللہ ان کو غریق رحمت کر کے اور ان کے درجات بلند فرمائے آمین
پھول پھینکو نہ مجھ پہ ہنس ہنس کے
چوٹ لگ جائے گی کہیں نہ کہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here