(نظم ۔ہمیں اچھا نہیں لگتا (کلیم رہبر

0
13

جواں دولت لٹاتے ہیں
ہمیں اچھا نہیں لگتا
بڑے بوڑھے کماتے ہیں
ہمیں اچھا نہیں لگتا
کچھ ایسے لوگ جو بیٹی ہٹاکر
صرف بیٹے کو
کلیجےسے لگاتے ہیں
ہمیں اچھا نہیں لگتا

بری ہوکر کئی مجرم
نکلتے ہیں عدالت سے
سزا معصوم پاتے ہیں
ہمیں اچھا نہیں لگتا
جنھیں انگلی پکڑ کر ہر قدم
چلنا سکھایا تھا
وہ اب آنکھیں دکھاتے ہیں
ہمیں اچھا نہیں لگتا

جو کہتے تھے سدا اردو پڑھاؤ
اپنے بچوں کو
وہ انگریزی پڑھاتے ہیں
ہمیں اچھا نہیں لگتا
بہت افسوس ہوتا ہے
ازاں سن کر بھی جو رہبر
نمازیں چھوڑ جاتے ہیں
ہمیں اچھا نہیں لگتا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here