راجستھان میں ایک کسان نے قرض سے تنگ آکر لگالی پھانسی

قرض میں ڈوبے ایک کسان نے ڈی ایم آفس کے احاطے میں خودکشی کرلی ہے. یہ واقعہ راجستھا ن کے ہنومان گڑھی ضلع کا  ہے جہاں پیر کو کسان نے درخت میں پھانسی لگا کر جان دے دی . پولیس نے لاش برآمد کر کے جانچ شروع کردی ہے.بتایا جا رہا ہے کہ اس کسان پر 7.5 لاکھ روپے کا قرض تھا. ابتدائی تحقیق میں مقتول کسان کا نام سورج رام بتایا جا رہا ہے جو 48 سال کا تھا . وہ ککرالیا گاؤں کا رہائشی ہے. قرضہ معافی کے لئے وہ کئی دنوں سے بینک کا چکر کاٹ رہا تھا.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے