علامہ قیصر اکیڈمی علی گڑھ کی جانب سےآن لائن آل انڈیا مشاعرہ

0
55
علامہ قیصر اکیڈمی علی گڑھ کی جانب سےآن لائن آل انڈیا مشاعرہ
علامہ قیصر اکیڈمی علی گڑھ کی جانب سےآن لائن آل انڈیا مشاعرہ

علامہ قیصر اکیڈمی علی گڑھ لگاتار ادب کی خدمت کر رہی ہے ۔یہ علامہ قیصر اکیڈمی آن لائن مشاعرے بھی منعقد کرتی رہتی ہے اس بارعلامہ قیصر اکیڈمی علی گڑھ کی جانب سے معروف شاعر مسرور حسن جوہرؔ امروہوی کے اعزازمیں بعنوان’جشنِ مسرور جوہرؔ‘ ایک آن لائن آل انڈیا مشاعرے کا انعقاد عمل میں آیا جسے یوٹیوب اور فیس بک پر نشر کیا گیا۔پروگرام کی صدارت معروف شاعر مسرورحسن جوھرؔ امروہوی نے کی ۔مہمان خصوصی ڈاکٹر ہلال نقوی رہے ۔جب کہ نظامت کے فرائض سید علی عباس نوگانوی نے بحسن و خوبی انجام دئیے۔قارئین کے لئے مشاعرے میں پڑھے گئے منتخب اشعار مندرجہ ذیل ہیں:
جہاد جوہر ؔاندھیروں سے کرنا پڑتا ہے
اُجالے جسم سے یوں ہی نہیں لپٹ جاتے
سید مسرور حسن جوہرؔ
جنوری میں ہے کہاں وہ بات جو ہے جون میں
حسن آتا ہے نکھر کر ٹاپ اور پتلون میں
ڈاکٹر رضیؔ امروہوی
چمک رہا تھا جو آکاش پر بنا سورج
زمیں پہ آن کے بونا دکھائی دیتا ہے
ڈاکٹر ہلالؔ نقوی
آئینے کے سامنے گھنٹوں کی تیاری کے بعد
تم حسیں لگتی ہو بیگم کتنی دشواری کے بعد
نشترؔ امروہوی
کمالِ فن اسے کہنے لگے سب اہل ِسخن
غزل میں خون ِتمنا سمو دیا ہم نے
سعیداحمد طربؔ نیازی
قدم قدم نئی آنکھیں نئے لب و رخسار
بچے تو کیسے بچے کوئی نازنینوں سے
سید شیبان ؔقادری
حسن اور طاقت پر تم غرور مت کرنا
ہر غرور کا سورج ایک وقت ڈھلتا ہے
سیدعلی عباسؔ نوگانوی
تم نے کسی کے پاس امانت نہیںرکھی
بستی میں کوئی شخص بھی کیا معتبر نہ تھا
سید بصیر الحسن وفاؔ نقوی
چرا لیتی ہے وہ پھولوں کے سارے رنگ اور خوشبو
چمن میں پھر بھی تتلی کی گرفتاری نہیں ہوتی
عادلؔ فراز
اک روز سب کو موت کا چکھنا ھے ذایقہ
احساس سانس سانس کراتی ہے زندگی
دانش ؔایوبی
یوں لاکھ ان کے چہرے پہ چہرہ لگا رہا
مجھ سے نظر ملائی تو چہرہ اتر گیا
مرتضیٰ شجاعؔ سکندر امروہوی
اپنے بدن کی خاک زمیں پر بکھیرکر
سورج نئے زمیں سے اگادوں گا ایک دن
ذوالفقار زلفی ؔ

Article online Mushaira by Allama Qaisar Academy

Sada Today web portal

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here