افسر جگدیش ٹھکر کے انتقال پر وزیراعظم مودی کااظہار تعزیت

0
99

نئی دہلی:پی ایم او کے تعلقات عامہ کے افسر جگدیش ٹھکرکاحرکت قلب بند ہوجانے سے انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 72 برس تھی۔ وہ گزشتہ کئی روز سے بیمار تھے اور ان کا علاج آل انڈیا میڈیکل انسٹی ٹیوٹ میں ہو رہا تھا جہاں اتوار کی رات ان کا انتقال ہوگیا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے مسٹر ٹھکرکے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے اپنے پیغام میں کہا ’’مسٹرٹھکر سینیئر صحافی تھے اور میں نے ان کے ساتھ گجرات اور دلی میں طویل عرصہ تک کام کیا ہے۔قبل ازیں وہ گجرات کے کئی وزراء اعلی کے ساتھ بھی کام کر چکے تھے۔ مسٹر ٹھکر کے ساتھ تمام صحافی گزشتہ کئی سالوں سے رابطے میں رہے۔‘‘ انہوں نے کہا ’’اپنے کام کے تئیں مکمل طور پر وقف مسٹر ٹھکر سادگی پسند ، جوشیلے اور خوش مزاج انسان بھی تھے۔ انكے انتقال سے ہم نے ایک بہترین شخصیت کو کھو دیا ہے۔ میری ان کے خاندان اور دوستوں کے تئیں گہری تعزیت ہے”۔
مسٹر ٹھکر نے طویل عرصہ تک گجرات کے وزیراعلی رہتے ہوئے مسٹر مودی کے ساتھ ام کیا تھا ۔مسٹر مودی کے وزیر اعظم بننے کے بعد وہ وزیر اعظم کے دفتر میں ا تعلقات عامہ کے افسر کے عہدہ پر تھے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here