نربھیا کےقصورواروں کا آخری حربہ بھی ناکام ۔نیا ڈیتھ وارنٹ ۔جانئے کب ہوگی پھانسی

0
191
نربھیا کیس میںروز بروز نئے دائوں پیچ آزمائے جارہے ہیں ۔بار بار پھانسی کے پھندے کے قریب آتے آتے پھر وہ بچ جاتے ہیں ۔مگر اب پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نربھیا عصمت دری معاملے کے قصورواروں کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے جمعرات کو نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا ہے ۔چاروں قصورواروں کو 20 مارچ کو تہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکایا جائے گا
نربھیا کےقصورواروں کا آخری حربہ بھی ناکام ۔نیا ڈیتھ وارنٹ ۔جانئے کب ہوگی پھانسی

نربھیا کےقصورواروں کا آخری حربہ بھی ناکام ہوگیا اب نیا ڈیتھ وارنٹ  جاری ہوا ہے جس کے تحت 20مارچ کو پھانسی ہوجائگی ۔
نربھیا کیس میں روز بروز نئے دائوں پیچ آزمائے جارہے ہیں ۔بار بار پھانسی کے پھندے کے قریب آتے آتے پھر وہ بچ جاتے ہیں ۔مگر اب پٹیالہ ہاؤس کورٹ نے نربھیا عصمت دری معاملے کے قصورواروں کو پھانسی پر لٹکانے کے لئے جمعرات کو نیا ڈیتھ وارنٹ جاری کیا ہے ۔چاروں قصورواروں کو 20 مارچ کو تہاڑ جیل میں پھانسی پر لٹکایا جائے گا۔ نربھیا معاملے کے قصورواروں پون گپتا، مکیش سنگھ، ونے شرما اور اکشے کمار سنگھ کو پھانسی دینے کے لئے یہ چوتھی مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کیا گیا ہے۔ اس سے قبل چاروں قصورواروں کو پھانسی دینے کے لئے تین مرتبہ ڈیتھ وارنٹ جاری کئے گئے تھے مگر قانونی رکاوٹوں کی وجہ سے تینوں بار پھانسی ملتوی کرنی پڑی تھی۔اس بار تو نربھیا کی ماں بھی امید چھوڑ چکی تھی ہر بار پھانسی کے ٹل جانے سے وہ بے حد دکھی تھی۔مگر اب لگتا ہے نربھیا کو انصاف مل جائگا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here