جہاں 7سال انتظار کیا وہاں 7دن اور انتظار کرلینگے۔نربھیا کی ماں پر امید

0
1
جہاں 7سال انتظار کیا وہاں 7دن اور انتظار کرلینگے۔نربھیا کی ماںپر امید
نربھیا کی ماں نے سپریم کورٹ میں دائر کی مداخلت کی درخواست دہلی میں 2012 کے اجتماعی آبروریزی کی متاثرہ نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کیس کے ایک مجرم اکشے کمار سنگھ کی نظر ثانی کی درخواست کے خلاف سپریم کورٹ میں مداخلت کی عرضی دی ہے۔متاثرہ کی ماں کی طرف سے پیش ہوئے وکیل نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی ایک بنچ کے سامنے اس معاملے کا خصوصی ذکر کیا اور اس کیس کے ایک مجرم اکشے کی نظر ثانی درخواست کی مخالفت کی۔عدالت عظمی نے ان کی درخواست منظور کر لی اور معاملے کی سماعت کے لئے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کی۔

نربھیا کی ماں نے سپریم کورٹ میں دائر کی مداخلت کی درخواست
دہلی میں 2012 کے اجتماعی آبروریزی کی متاثرہ نربھیا کی ماں آشا دیوی نے کیس کے ایک مجرم اکشے کمار سنگھ کی نظر ثانی کی درخواست کے خلاف سپریم کورٹ میں مداخلت کی عرضی دی ہے۔متاثرہ کی ماں کی طرف سے پیش ہوئے وکیل نے چیف جسٹس ایس اے بوبڈے کی صدارت والی ایک بنچ کے سامنے اس معاملے کا خصوصی ذکر کیا اور اس کیس کے ایک مجرم اکشے کی نظر ثانی درخواست کی مخالفت کی۔عدالت عظمی نے ان کی درخواست منظور کر لی اور معاملے کی سماعت کے لئے 17 دسمبر کی تاریخ مقرر کی۔
عدالت نے گزشتہ برس نو جولائی کو تین دیگر قصورواروں پون، ونے اور مکیش کی نظر ثانی کی عرضیاں یہ کہتے ہوئے مسترد کر دی تھیں کہ سال 2017 کی سزا پر نظر ثانی کرنے کی کوئی بنیاد نہیں ہے
نربھیا اجتماعی عصمت دری کیس کے چاروں قصورواروں کو آج ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے پٹیالہ ہاؤس کورٹ میں پیش کیا گیا تھا۔ معاملے کی سماعت کرتے ہوئے کورٹ نے کہا کہ اس کیس سے جڑا ایک معاملہ سپریم کورٹ میں زیر التوا ہے۔ اس لئے جب تک وہاں کا نبٹارا نہیں ہوتا ہے۔ لوئر کورٹ اس وقت تک سماعت نہیں کرے گا۔ بتادیں کہ سپریم کورٹ نربھیا گینگ ریپ کے قصوروار اکشے کمار سنگھ کی نظرثانی کی عرضی پر 17 دسمبر کو سماعت کرے گا۔ ایسے میں پٹیالہ کورٹ نے سماعت 18 دسمبر تک ملتوی کردی ہے۔ اس دوران نربھیا کے وکیل نے کہا کہ پھانسی کی تاریخ طے ہونی چاہئے۔ رحم کی عرضی سے ڈیتھ وارنٹ جاری ہونے کا کوئی لینا دیا نہیں ہے۔ رحم کی عرضی لگانے کیلئے ڈیتھ وارنٹ کو نہیں روکا جاسکتا۔ اس پر کورٹ نے کہا کہ پہلے سپریم کورٹ کا فیصلہ آنے دیجئے اس کے بعد ہی ہم سماعت کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here