کوشش
ننھا سا بچہّ
ہے لڑکھڑاتا
گرتا سنبھلتا
پھر کوشش سے چلتا
ہے پہلےاٹکتا ،
پھر کوشش سے پڑھتا
قلم ہے پکڑتا
پھر کوشش سےلکھتا
کوشش سےہی
ہر کوئی ماہر ہے بنتا
کوشش سے ہی
ہر کوئی ترقی ہے کرتا
دنیا میں بچوں
سکہّ، کوشاں کا چلتا
کوشش کو بچوں
رب بھی پسند ہے کرتا
تبسُّم اشفاق شیخ
Nazm koshish by Tabassum Ashfaq sheikh
sada today urdu web portal