بچوں کے لئے بہترین نظم ۔۔حالات بدلنا ہے تمہیں ۔ستار فیضی

0
500
بچوں کے لئے بہترین نظم ۔۔حالات بدلنا ہے تمہیں ۔ستار فیضی
بچوں کے لئے بہترین نظم ۔۔حالات بدلنا ہے تمہیں ۔ستار فیضی

ہر علم سےالفت ہو
ہر فن سے محبت ہو
تم کو تو نکھرنا ہے
دنیا میں ابھرنا ہے
حالات بدلنا ہے
دلدل سے نکلنا ہے
اس آنکھ میں سپنا ہو
جیسا بھی ہو اپنا ہو
ایماں کی حرارت ہو
ہر حال شرافت ہو
ہرشر سے وہ نفرت ہو
پھر خیر کی عادت ہو
فوجی بھی تو بننا ہے
دشمن سے جو لڑنا ہے
حصہ لو صحافت میں
میدان سیاست میں
تم جج ہو عدالت میں
اول ہو امامت میں
ہر وقت نظر نیچی
پرواز تری اونچی
تو پار یہ پربت کر
مشکل ہے تو ہمت کر
سستی کو نکالو تم
چستی کو بتاؤ تم
کاہل جو بنوگے تم
پیچھے ہی رہو گے تم
بیدار بھی ہو جانا
اب ہوش میں آجانا
فیضی کی سنو گے تم
اعلیٰ ہی بنوگے تم

ستار فیضی

nazm haalat ko badalna hai tumhe for children by sattar faizi

sada today web portal

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here