نعت ۔مایوس نہیں رکھتی مجھے رحمتِ مولا۔امید مری کس نے کہا جان بلب ہے

0
40
نعت ۔مایوس نہیں رکھتی مجھے رحمتِ مولا۔امید مری کس نے کہا جان بلب ہے
نعت ۔مایوس نہیں رکھتی مجھے رحمتِ مولا۔امید مری کس نے کہا جان بلب ہے

نعت

سید بصیر الحسن وفاؔ نقوی


نعت

وہ نورِ ازل نورِ یقیں رحمتِ رب ہے
تخلیق کا باعث ہے وہی کن کا سبب ہے

جو عشقِ محمدؐ میں ہے ڈوبا ہوا ہر دم
پاکیزہ اسی کا ہی حسب اور نسب ہے

مایوس نہیں رکھتی مجھے رحمتِ مولا
امید مری کس نے کہا جان بلب ہے

ان کو تو مرے دل کی ہر اک بات ہے معلوم
میں کیسے کہوں مجھ کو مدینے کی طلب ہے

میں دور ہوں سرکار کے روضے سے ابھی تک
مولا یہ قیامت ہے قیامت ہے غضب ہے

پہنچو جو مدینے میں تو سر رکھنا زمیں پر
نظریں بھی اٹھا لینا وہاں سوئے ادب ہے

گذریں گے قیامت کے مناظر سے بھی ہنس کر
وہ ساتھ ہیں اپنے تو وفاؔ خوف ہی کب ہے

سید بصیر الحسن وفاؔ نقوی
علی گڑھ یوپی
موبائل:9219782014

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here