مشاعرہ و کوی سمیلن کاانعقاد.فلک فاؤنڈیشن دلی کے زیر اہتمام

0
62
مشاعرہ و کوی سمیلن کاانعقاد.فلک فاؤنڈیشن دلی کے زیر اہتمام
مشاعرہ و کوی سمیلن کاانعقاد.فلک فاؤنڈیشن دلی کے زیر اہتمام

مشاعرہ  وہ بھی آن لائن اور اس لاک ڈاون میں ہونا بڑی بات ہے  بلکہ دیکھا جائے تو اس کووڈ نے سب سے ذیادہ آن لائن مشاعرہ کو ہی فروغ دیا ہےلیکن یہ آن لائن مشاعرہ جب دہلی میں ہو تو پھر کیا بات ہے۔مشاعرہ یوں تو ہماری تہزیب کا ہی ایک حصہ ہے لیکن اس وقت جس طرح مشاعرہ فروغ پارہا ہے وہ قابل تعریف ہے

فلک فاؤنڈیشن دلی کے زیر اہتمام ایک آن لائن آل انڈیا گنگا جمنی مشاعرہ و کوی سمیلن کاانعقاد عمل میں آیا جس کو یوٹیوب اور فیس بک پر نشر کیا گیا ۔پروگرام کی صدارت معروف شاعر جناب عین مین کوثر بلند شہری نے کی ۔مہمان خصوصی کی حیثیت سے رینو شاہنواز حسین دہلی سے اور بطورِ مہمان ذی وقار شاعر خالد ندیم بدایونی نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض معروف شاعر اور ناظم سید علی عباس نوگانوی نے بحسن و خوبی انجام دئیے ۔
میرا دل جب سے آئینہ ہوا ہے
اجالا ہر طرف پھیلا ہوا ہے
عین میم کوثرؔ بلند شہری
بہ رہا عشق ندی ہو جیسے
یاد ٹھہری کے صدی ہو جیسے
رینوؔ شاہنوازحسین
اگر قسمت میں سلطانی نہیں ہے
ہمیں کوئی پریشانی نہیں ہے
خالدؔ ندیم بدایونی
کیسا میرے سماج کا نقشہ بدل گیا
دو چار دن میں دوستو! کیا کیا بدل گیا
سید علی عباسؔ نوگانوی
ناز تھا جن پر بہت ان دوستوں نے اے رضیؔ
پیل کے بریانی کھائی مجھ کو دفنانے کے بعد
ڈاکٹر رضیؔ امروہی
جہاں سے وفاؤں کی رسم مٹا نا نہ دل چاہتا ہے نہ ہم چاہتے ہیں
تیری بیوفائی کے قصے سنا نا نا نہ دل چاہتا ہے نہ ہم چاہتے ہیں
ڈاکٹر نیھاؔ الہ آبادی صاحبہ
نہ تیرلے کے نکلیں گے نہ خنجر لے کے نکلیں گے
پیام امن ہم سوئے ستمگر لے کے نکلیں گے
مقصود جالبؔ سکندر آبادی
وطن کے گیت گاتا ہوں وطن سے پیار کرتا ہوں
وطن پر جان ہے قرباں وطن پر میں بھی مرتا ہوں
دیویشؔ کمار مشر بلرامپور
پھر سے تو رسم محبت کو نبھانے آجا
میں ہوں روٹھی ہوئی تو مجھ کو منانے آجا
سمن بہارؔ خرجوی
ترے عشق کے دریا میں میں نہانے لگی ہوں
ہر صبح و شام تجھ کو ہی بس گانے لگی ہوں
رچاؔ مشرا بلرامپور
کتنوں کے دوست ہیں زمانے میں کتنے دوستی کا دم بھرتے ہیں
بدلہ رنگ جب زمانے میں دوست گرگٹ سے رنگ بدلتے ہیں
شارداؔ مشرا اندور
اس کے علاوہ نیلم ڈھمری اتراکھنڈنے بھی کلام پیش کیا۔اس ہندی اردو آن لائن آل انڈیا مشاعرہ کی کنوینر اور فلک فاؤنڈیشن دلی کی بانی سنستھاپک اور محترمہ ڈاکٹر نیہا الہ آبادی صاحبہ تھیں آخرمیں سبھی شعراء نے اور سننے اور دیکھنے والوں نے کورونا وائرس سے دنیا کو محفوظ رکھنے کے لیے اللہ سے دعائیںکی اور نیہا الہ آبادی نے سبھی کا شکریہ ادا کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here