یوم جمہوریہ کے موقعہ پرحکومت مہاراشٹر مشاعرہ میں مختلف میدانوں میں خدمات کے لئے 10شخصیات کو اعزازات

0
39

ممبئی:مہاراشٹر حکومت کی اردوساہتیہ اکادمی کے زیراہتمام یوم جمہوریہ کے موقع پر جشن ہندوستان کے عنوان سے جنوبی ممبئی تاریخی گیٹ وے آف انڈیا پرمنعقد کیے جانے والے کل ہند مشاعرہ کا افتتاح وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس اور وزیر برائے اقلیتی امور کے ہاتھوں عمل میں آئے گا ،اس موقع پر مختلف شعبہ حیات اور میدانوں میں خدمات انجام دینے والی دس شخصیات کو اعزازت سے نوازا جائیگا ،یہ اعزازات مولانا آزاد مالیاتی کارپوریشن،جس کے چیئرمین حاجی حیدراعظم ہیں، کے توسط سے تعلیمی میدان میں انجمن اسلام کے صدرڈاکٹر ظہیر قاضی ،رضوی ایجوکیشنل ٹرسٹ کے روح رواں ڈاکٹراختر حسن رضوی ،صحافت کے شعبہ سے سنیئر صحافی جاویدجمال الدین ،فاروق انصاری ،عبدالحئی انصاری بھی شامل ہیں جبکہ مالیگائوں اورممبئی سے تعلق رکھنے والی دوخاتون پائلٹ کو بھی اعزازسے نوازا جائے گا ،اس کی اطلاع باوثوق ذرائع نے دی ہے۔
واضح رہے کہ مہاراشٹر ساہتیہ اردواکادمی کے ذریعہ یوم جمہوریہ پر کل مشاعرہ کا آغاز ایک دہائی قبل میں عمل آیا تھا اور چند سال سے اہم شخصیات کو ان کی مختلف میدانوں میں خدمات کے لیے اعزازات دیئے جاتے ہیں ،مشاعرہ کا آغاز شام ساڑھے 6بجے ہوگا ،محکمہ اقلیتی امور کے سکریٹری شیام تاگڑے نے مشاعرہ شرکت کے لیے درخواست کی ہے جبکہ ریاستی وزراء اور اکادمی کے ممبران بھی شریک ہوںگے ،شعراء کرام میں وسیم بریلوی،ابرارکاشف ،آئی پی ایس قیصر خالد،اطہر شکیل ،پرگیاوکاس،مہران امروہی ،مونیکا سنگھ کنوررنجیت سنگھ،عبیداعظم اعظمی ،مشتاق احمد مشتاق ،نکہت امروہی اور تنویر غازی شامل ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here