پیر طریقت الحاج سیّدمحمد فاروق میاں چشتی سے نو منتخب ایم ایل اے نے کی ملاقات اور آشیرواد لیا

برھانپوری کے نو منتخب آزادا یم ایل اے جناب ٹھاکر سریندرسنگھ المعروف شیرابھیا اور ان کے بھیجنے او رنوجوان رہنما ہرشت سنگھ ٹھاکرنے آستاد عالیہ سندھی بستی لالباغ روڈ پہنچ کر درگاہ شیخ الکبیر دادا میاں نذیر میاں چشتی ؒ کے سجادہ نشین اور پیر طریقت سیّد محمد فاروق میاں چشتی مصباحی سے نیاز مندی ملاقات کرکے ان کا آشیرواد لیااور دعائوں کی درخواست کی، اس موقع پر خادم درگاہ سیّد مصطفی علی ساگر، حاجی محمد امین ستارمٹن ہوٹل، محمد کلیم پہلوان ،حافظ محمد امین چشتی کارپوریٹرعبداللہ انصاری وغیرہ موجود تھے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے