تمام ایگزٹ پول فیل ہوں گے: منوج تیواری۔کیا ای وی ایم غائب کئے ہو بھائی

0
119
ہلی کے صدر منوج تیواری نے دہلی اسمبلی انتخابات کی پولنگ ختم ہونے کے بعد آنے والے ایگزٹ پول  کو خارج کرتے ہوئے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ تمام ایگزٹ پول ناکام ثابت ہوں گے
ہلی کے صدر منوج تیواری نے دہلی اسمبلی انتخابات کی پولنگ ختم ہونے کے بعد آنے والے ایگزٹ پول  کو خارج کرتے ہوئے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ تمام ایگزٹ پول ناکام ثابت ہوں گے

دہلی کے صدر منوج تیواری نے دہلی اسمبلی انتخابات کی پولنگ ختم ہونے کے بعد آنے والے ایگزٹ پول  کو خارج کرتے ہوئے ہفتے کے روز دعویٰ کیا کہ تمام ایگزٹ پول ناکام ثابت ہوں گے اور دہلی اسمبلی انتخابات میں بی جے پی 48 سیٹیں جیتے گی۔

مسٹر تیواری نے ٹویٹ کیا،’تمام ایگزٹ پول فیل ہوں گے۔ بی جے پی 48 سیٹوں کے ساتھ دہلی میں حکومت بنائے گی۔ اپوزیشن وی ایم کو مورد الزام ٹھہرانے کے بہانے ڈھونڈ لے‘۔
غور طلب ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کے زیادہ تر ایگزٹ پول میں عام آدمی پارٹی (اے اے پی) اقتدار میں واپسی کرتی نظر آرہی ہے جبکہ بی جے پی کو دوسرے نمبر پر اور کانگریس کو زیادہ سے زیادہ چار سیٹیں ملنے کے امکانات ظاہر کیے جا رہے ہیں۔
دہلی اسمبلی کی 70 سیٹوں کے لیے شام چھ بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد مختلف چینلز اور اداروں کے ایگزٹ پول میں کہا گیا ہے کہ اےاے پی اقتدار میں واپسی کرے گی۔

ٹائمز ناؤ نے آپ کو 44، بی جے پی کو 26 سیٹیں دی ہیں جبکہ کانگریس کو کوئی سیٹ دیے جانے کا وہ انکاری ہے۔ ریپبلک ٹی وی نے اے اے پی کو 48 سے 61، بی جے پی کو 9 سے 21 اور کانگریس کو صفر سے ایک نشست ملنے کا اندازہ لگایا ہے۔ نیوزایکس اور نیتا ایپ نے اے اے پی کو 53 سے 57، بی جے پی کو 11 سے 17 اور کانگریس کو صفر سے2 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔ سدرشن ٹی وی نے اے اے پی کو 40 سے 45، بی جے پی کو 24 سے 28 اور کانگریس کو 2 سے 3 سیٹ دی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here