نتیش کمار نے سادھوی پر کی سخت تنقید

بھوپال سے بھاجپا کی امیدوار سادھوی پرگیہ سنگھ ٹھاکر کے ذریعہ گوڈسے کو محب وطن کہے جانے پر بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار نے سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے. وزیراعلی نتیش کمار نے کہا ہے کہ یہ بیان برداشت سے باہر ہے اور بی جے پی کو سادھوی پرگیہ کو پارٹی سے باہر کا راستہ دکھانے پر غور کرنا چاہئے. تاہم انہوں نے کہا کہ یہ بی جے پی کا اندرونی معاملہ ہے.بتادیں جب سے اس نے یہ بیان دیا ہے مسلسل اسے سخت تنقید کا سامنا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے