مسئلہ کشمیر پر ثالثی کے لئے ٹرمپ کی پیش کش

نیویارک: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کی جانب سے مسئلہ کشمیر پر ثالثی کی پیش کش پر ہندوستان نے کہا ہے کہ وہ پہلے ہی اس سلسلے میں اپنی پوزیشن واضح کرچکا ہے۔منگل کو وزارت خارجہ میں سکریٹری اے گیتیش شرما نے صحافیوں سے یہ بات کہی۔سکریٹری نے کہا ، ’’وزیر اعظم نریندر مودی اور امریکی صدر کے مابین کل ایک میٹنگ ہوگی ، ہمیں اس کا انتظار کرنا چاہئے۔‘‘وزارت خارجہ کے ترجمان رویش کمار نے کہا ، ’’سکریٹری مسٹر شرما نے اس معاملے میں پہلے ہی جواب دے دیا ہے۔ ہندوستان پہلے ہی اس معاملے پر اپنا موقف واضح کرچکا ہے۔ ہمیں کل کے اجلاس کا انتظار کرنا چاہئے۔ ‘‘
مسٹر ٹرمپ نے پیر کو ایک بار پھر کہا تھا کہ اگر ہندوستان اور پاکستان چاہیں تو وہ مسئلہ کشمیر پر ثالثی کر سکتے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے