کرواچوتھ کا تیوہار:سجنا ہے مجھے سجنا کے لیے

0
34

نئی دہلی:کرواچوتھ کا تیوہار برت رکھ کر منایاجاتا ہے۔ اس دن برت کتھا پڑھنا ضروری ماناگیا ہے۔ کروا چوتھ کے مختلف کٹھائیں ہیں، لیکن سب کا مقصد ایک ہی ہے۔ کروا چوتھ کا برت آج یعنی ۲۷؍اکتوبر کو ملک بھر میںعورتیں نرجل برت رکھ کر منائیں گی۔ ملک بھر کی بیویاں اپنے اپنے شوہروں کے لیے لمبی عمر اور ہر طرح کی مشکلات سے محفوظ رکھنے کی دعائیں کریں گی۔ بالی ووڈ فلموں میں بھی ایسی کئی فلمیں بنی ہیں، جس میں کروا چوتھ کا ذکر کیاگیا ہے۔ حالانکہ بالی ووڈ کی اسی کی دہائی میں آئی ایک فلم جس کا نام ہی ’کرواچوتھ‘ تھا۔ آج بھی لوگ دیکھنا پسند کرتے ہیں۔ اس فلم میں کروا چوتھ کے برت کی شاندار منظر کشی کی گئی ہے۔ کروا چوتھ پر فلم ۱۹۷۸ میں بنی تھی، اور یہ دلچسپ فلم لال ہنس کی ڈائریکٹری میں بنی تھی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here