جج نے لگائی دلی پولیس کو پھٹکار ، جانئے کیوں کہا کیا جامع مسجد پاکستان میں ہے؟

0
57
: چندر شیکھر معاملہ میں عدالت کی پولیس کو پھٹکار، کہا۔ کیا جامع مسجد پاکستان میں ہے
: چندر شیکھر معاملہ میں عدالت کی پولیس کو پھٹکار، کہا۔ کیا جامع مسجد پاکستان میں ہے

جامع مسجد پر سی اے اے اور این آر سی کو لیکر آپ کویاد ہوگا کہ  بھیم آرمی کے چیف چندر شیکھر نے احتجاج کیا تھا اور اس کے بعد سے ہی وہ حراست میں ہیں ۔اس پر برابر ان کی ضمانت پر کورٹ میں سماعت ہو رہی ہے ۔آج جب ان پر ایک وکیل نے یہ قابل اعتراض بات کہی کہ مذہبی مقام کے باہر احتجاج ہوا اس پر عدالت نے پولیس کو پھٹکارا کہ کیا جامع مسجد پاکستان میں ہے؟بھیم آرمی کے سربراہ چندر شیکھر آزتیس ہزاری کورٹ میں معاملہ کی سماعت کے دوران دہلی پولیس کی طرف سے پیش سرکاری وکیل نے چندر شیکھر پر قابل اعتراض بیان دینے کے الزام لگائے۔ اس پر کورٹ نے دہلی پولیس سے سوال کیا کہ کیا قابل اعتراض بیان دئیے گئے ہیں۔ قانون کیا کہتا ہے اور آپ نے اب تک کیا کارروائی کی ہے۔ سرکاری وکیل نے کورٹ سے کہا کہ وہ عدالت کو قانون یا ضابطہ دکھانا چاہتے ہیں جو مذہبی مقامات کے باہر احتجاج پر روک کی بات کرتا ہے۔ اس پر جج نے دہلی پولیس سے کہا۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ہماری دہلی پولیس اتنی پچھڑی ہوئی ہے کہ اس کے پاس کوئی ریکارڈ نہیں ہے؟ چھوٹے معاملوں میں دہلی پولیس نے ثبوت درج کئے ہیں تو اس واقعہ میں کیوں نہیں۔دلی پولیس کی شبیہ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے لوگوں کا تو یہ بھی کہنا ہے کہ احتجاج پرامن تھا دہلی پولیس نے ہی اس میں ہنگامہ کیا تھا ۔بلکہ وہاں کے لوگوں نے پولیس کی اینٹیں توڑتی ہوئی ویڈیوز بنائ تھیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here