Home تجارت و معیشت جیو نے پھر رجھایا لوگوں کو۔نئے سال کا تحفہ ہے یہ کہکرلانچ...

جیو نے پھر رجھایا لوگوں کو۔نئے سال کا تحفہ ہے یہ کہکرلانچ کیا

0
83
جیو نے پھر رجھایا لوگوں کو۔نئے سال کا تحفہ ہے یہ کہکرلانچ کیا
جیو نے پھر رجھایا لوگوں کو۔نئے سال کا تحفہ ہے یہ کہکرلانچ کیا

اس وقت جبکہ این آر سی کے تحت جیو کا نمبر لوگ پورٹ کرانے پر تلے ہیں جیو ان کو طرح طرح سے للچارہا ہے ۔اس پلان کو نئے سال کے موقع پر کمپنی اپنے صارفین کیلئے 2020 ہیپی نیو ائیر آفر لے کر آئی ہے ۔ اس آفر کے تحت یوزر صرف ایک مرتبہریچاکراکر پورے سال تک مفت ان لمیٹڈ سروس کا فائدہ اٹھاسکتے ہیں ۔ جیو نے بتایا کہ جیو کا 2020 ہیپی نیو ائیر آفر محدود وقت کیلئے ہے ۔ اس آفر کی شروعات منگل یعنی 24 دسمبر سے ہوگی ۔جیو کے 2020 ہیپی نیو ائیر آفر میں یوزر کو 2020 روپے کا ریچارج کرانے پر ایک سال تک ان لمیٹڈ سروس ملیں گی ۔ سروسیز کے طور پر یوزرس کو ایک سال کیلئے ان لمیٹڈ وائس کالنگ ، یومیہ 1.5 جی بی 4 جی ڈیٹا ، یومیہ 100 ایس ایم ایس اور جیو ایپس تک مفت میں رسائی ملے گی ۔ اس آفر کی ویلڈیٹی 365 دن یعنی ایک سال ہے ۔
جیو فون خریدنے کے خواہشمند افراد کیلئے بھی ریلائنس جیو نے آفر پیش کیا ہے ۔ جانکاری کے مطابق 2020 روپے کی ادائیگی کرنے پر نیا جیو فون دیا جائے گا ۔ اتنا ہی نہیں ، یوزرس کو اس کے ساتھ 12 ماہ کی ان لمیٹڈ سروس بھی دی جائے گی ۔اس آفر کے تحت صارفین کو ان لمیٹڈ وائس کالنگ ، 0.5 جی بی ڈیٹا یومیہ ، ایس ایم ایس اور جیو ایپس کا مفت سبسکرپشن بھی ملے گا ۔ اس آفر کی ویلڈیٹی بھی 12 ماہ یعنی 365 دنوں کیلئے ہے ۔دیکھتے ہیں اس نئے آفر کا کتنا اثر پڑیگا

NO COMMENTS

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here