اسرو کے سائنسدانوں پر ملک کو فخرہے: مودی

بنگلور: وزیر اعظم نریندر مودی نے چندریان -2 کے لینڈر وکرم کے چاند کی سطح سے محض 2.1 کلومیٹر پہلے رابطہ ٹوٹ جانے پر ب انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن (اسرو) کے سائنسدانوں کا حوصلہ بڑھاتے ہوئے کہا کہ زندگی میں نشیب و فراز آتے رہتے ہیں اور آپ پر قوم کو بہت فخر ہے۔وزیر اعظم نے سائنسدانوں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا، "میں آپ کو مبارک باد دیتا ہوں، آپ سب نے قوم، سائنس اور بنی نوع انسان کی انمول خدمت کی ہے۔ میں ہمیشہ آپ کے ساتھ ہوں، آپ جرات کے ساتھ آگے بڑھیں‘‘۔اسرو کے چیئرمین نے لینڈر وکرم کے رابطہ ٹوٹ جانے کے بارے میں جیسے ہی مسٹر مودی کو بتایاگیا اسرو سینٹر میں کچھ لمحوں کے لئے سناٹا چھا گیا۔ مسٹر مودی نے اسرو صدر ڈاکٹر شون کی پیٹھ تھپتھپاتے ہوئے وہاں موجود تمام سائنسدانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کا حوصلہ بڑھایا۔مسٹر مودی نے بعد میں ٹوئٹ کیا’’ہندوستا ن کو اپنے سائنسدانوں پر فخر ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے