بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان نہیں رہے ۔

0
368
بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان نہیں رہے
بالی ووڈ کے نامور اداکار عرفان خان نہیں رہے

آج ممبئی کے کوکیلا بین اسپتال میں ، 54 سال کے بالی وڈ کے مشہور اداکار عرفان خان نےذندگی کی آخری سانسیں لیں ۔اآخر کا ، وہ کینسر کی جنگ سے ہار گئے۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے ۔ایک زبردست اداکار ہونے کے ساتھ ساتھ عرفان ایک بہت اچھے انسان بھی تھے .. ان کی والدہ کا بھی رواں ماہ 25 اپریل کو انتقال ہوگیا تھا ۔اور عرفان لاک ڈائون اور اپنی بیماری کے سبب ویڈیو کال کے ذریعے ہی ان کا آخری دیدار کرپائے تھے
عرفان کو 2 سال قبل مارچ 2018 میں اپنی بیماری ککا علم ہوا تھا اور تب انھیں پتہ چلا کہ انھیں کینسر ہے ۔ انہوں نے اپنے مداحوں کو یہ چونکا دینے والی خبر ٹویٹ کی تھی ۔عرفان خان بیرون ملک اپنی بیماری کا علاج کروا کر ٹھیک بھی ہوگئے تھے۔بھارت لوٹنے کے بعد عرفان نے انگلش میڈیم فلم میں کام کیا تھا۔ کون جانتا تھا کہ یہ فلم عرفان کی زندگی کی آخری فلم ہوگی۔انکی بے شمار فلمیں ایسی ہیں جن کو ہندوستان کی بہترین فلموں میں شمار کیا جاتا ہے ۔لنچ باکس ،ہندی میڈیم،مقبول ،پی کو،حیدر ان کی مقبول ترین فلمیں ہیں ۔فلم پان سنگھ تومر میں عرفان کی اداکاری کو بے حد سراہا گیا۔بالی ووڈ کے باصلاحیت اداکاروں میں سے ایک عرفان خان کے اچانک رخصت ہونے پر ان کے مداح اور بالی ووڈ کی مشہور شخصیات حیران بھی ہیں اور غمزدہ بھی ۔عرفان ، ہندی سنیما میں اپنی منفرد اداکاری اپنی شخصیت ، اپنی کارکردگی کے لئے ہمیشہ یاد رکھے جائنگے ۔اللہ ان کی مغفرت فرمائے ۔ان کے درجات بلند فرمائے۔آمین

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here