سیکس کرنے سے منع کرنے پر بیوی کو آگ کے حوالہ کردیا
انسان جس قدر مفاد پرست ہوتا چلا جارہا ہے، اس کا اندازہ لگانا آج کے دور بہت مشکل ہے۔ یعنی بیوی کو شاید وہ صرف ہوس کے لیے استعمال کرنا چاہتے ہیں، حالانکہ اسلام میں بھی اور دیگر قوانین میں بھی بیوی کے حقوق کے بارے میں بہت تفصیل سے بتایاگیا ہے۔ حالانکہ ہر مذہب میں ظلم کو ظلم ہی ماناجاتا ہے۔ اس لیے ہر کسی نے یہاں بیوی کا بھی اپنا حق ہوتا ہے۔ لیکن مہاراشٹر کے واقعہ نے انسانیت کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق مہاراشٹر کے بیڑ میں ایک دردناک واقعہ میں سیکس کرنے سے منع کرنے پر ایک شخص نے اپنی بیوی کو مبینہ طور پر آگ کے حوالے کردیا ، جس کی وجہ سے اس کی موت ہوگئی ۔ پولیس نے بتایا کہ جمعرات کی صبح ضلع صدر اسپتال میں متاثرہ خاتون کی موت ہوگئی ۔
انہوں نے بتایا کہ ملزم ایوب پٹھان نے بدھ کی رات بیوی کو جنسی تعلقات قائم کرنے کیلئے کہا ، لیکن اس نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ وہ ٹھیک محسوس نہیں کررہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ سائرہ کے جواب سے ناراض ایوب نے رسوئی گھر سے اسٹوو لاکر اس کے بدن پر کروسین تیل چھڑک دیا اور آگ لگادی ۔ اس کے بعد وہ جائے واقعہ سے فرار ہوگیا ۔