وزیر داخلہ امت شاہ علیل ،اسپتال میں داخل

0
148
وزیر داخلہ امت شاہ علیل ،اسپتال میں داخل

احمد آباد:مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی صدر امت شاہ کو آج یہاں ایک پرائیویٹ اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔ویشنو دیوی سرکل کے قریب واقع کسم دھيرج لال ( کے دی) اسپتال نے ان کی صحت کے بارے میں ابھی تک کوئی باضابطہ بلیٹن جاری نہیں کی ہے، لیکن ذرائع کے مطابق مسٹر شاہ کی آج ایک چھوٹی سرجری کی جا سکتی ہے جس کے بعد انہیں آج ہی شام میں چھٹی بھی دی جا سکتی ہے۔
واضح رہے کہ حال ہی میں گجرات کے دورہ سے واپس آئے 54 سالہ شاہ کل رات ایک بار پھر اچانک غیر سیاسی دورے پر یہاں پہنچے۔ وہ سیدھے تھلتیج میں واقع اپنی رہائش گاہ پر پہنچے۔ آج انہیں اسپتال میں داخل کرایا گیا جہاں ان کے کچھ ٹسٹ کئے گئے ہیں۔مسٹر شاہ طویل عرصہ سے ذیابیطس کے مریض ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here